جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی رینکنگ میں فیکلٹی ممبران کی محنت کی بدولت 51سے 19ویں نمبر پر آگئی ہے اور آئندہ سال اسے پہلی دس بہترین یونیورسٹیوں کے صف میں شامل کرنا میرا عزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یونیورسٹی کی نویں سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وائس چانسلر نے کہا کہ فیکلٹی کو بہتر بنانا اور اور انہیں صحتمندانہ ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ ریسرچ مقالے لکھ سکیں انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال یونیورسٹی کے اساتذہ نے 170ریسرچ مقالے لکھے ہیں ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں امریکہ کی بہترین یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں ، مستقبل میں کچھ امریکی پروفیسرز کی جی سی یونیورسٹی آمد بھی متوقع ہے ،وائس چانسلر نے کھیلوں میں بھر پور حصہ لینے اور پوزیشیں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور مناسب جگہ کی تلاش کے بعد باسکٹ بال کے کورٹ کی تعمیر کا اعلان اور انٹر یونیورسٹیز مقابلوں میں رنر اپ پوزیشن حاصل کرنے والی فٹبال کی ٹیم کو چالیس ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا ۔ ڈائریکٹر سپورٹس نے اس موقع پر یونیورسٹی کی کھیلوں میں سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اس سال کو کھیلوں کے سلسلے میں بہترین سال قرار دیا اور یونیورسٹی کے گراﺅنڈ میں 400میٹر کا ٹریک بچھوانے اور گراﺅنڈ کو کشادہ کروانے پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر فیکلٹی ممبران کے درمیان رسہ کشی ، میوزیکل چیئر کے مقابلے بھی کروائے گئے جس سے حاضرین لطف اندوز ہوتے رہے ۔ تقریب تقسیم انعامات کے دوران وائس چانسلر نے نمایاں کارکردگی اور پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ، میڈلز، ا ور نقد انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر رجسٹر ار شیخ محمد اکرم ، ڈائریکٹر اکیڈیمکس ڈاکٹر زبیر صدیقی ، مس سلمیٰ امبر کے علاوہ فیکلٹی ممبران او ر طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجو د تھی ۔
[nggallery id=22]
