جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو معیشت مستحکم کرنے اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کیلئے تعلیم اور صحت کے شعبوں کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا،پاکستان مےں اسوقت جی ڈی پی (GDP) کا ایک فیصد سے بھی کم رقم بجٹ میں مخصو ص کی جارہی ہے جوکہ انتہائی کم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا، وائس چانسلر نے کہا کہ فارمیسی کا شعبہ انسانیت کی خدمت کیلئے بہترین پروفیشن ہے اور ہمارے ملک میں کمیونٹی فارمیسی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ دیہی علاقوں میں بسنے والی ستر فیصد آبادی نیم خواندہ عطائیوں کے رحم و کرم پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں کالج آف فارمیسی کو سکول آف ایکسیلنس بنانا چاہتا ہوں جس کیلئے ہم آئندہ بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کے یادداشت پر دستخط کرنے جارہے ہیں وائس چانسلر نے کہا کہ ملک میں فارمیسی انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے اس لئے وفاقی حکومت کو اس سلسلے میں قانون سازی بھی کرنی چاہیے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے معروف محقق اور سائنس دان پروفےسر ڈاکٹر محمد شاہد حفیظ نے فارمیسی کا سوسائٹی میں بہت بڑا کردار ہے اور فارماسسٹ مہلک بیماریوں پر قابو پانے کیلئے کلیدی کردار ادارکر سکتے ہیں سیمینار سے کالج آف فارمیسی کے پرنسپل ڈاکٹرمقصور احمدنے خطاب کرتے ہوئے فارمیسی کالج کے مستقبل کے وژن پرروشنی ڈالی ، ڈائریکٹر ایڈمن چوہدری محمد مشتاق کے علاوہ سیمینار میں فارمیسی کے فیکلٹی ممبران ،طلباءو طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

