Government College University Faisalabad

All Pakistan Quiz Competition

Posted on: 26 May 2014

جی سی یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افےئرز اور بیکونائٹ کوئز سوسائٹی کے زیر اہتمام آل پاکستان کوئز کمپیٹیشن کا انعقاد گزشتہ روز صوفی برکت علی ہال میں کیا گیا۔ کوئز کمپیٹیشن میں پاکستان بھر سے 14ٹیموں نے شرکت کی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ٹیم نے پہلی،ایگری کلچر یونیورسٹی فیصل آباد کی ٹیم نے دوسری اور جبکہ سروسز انسٹیٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلے بہت ہی صحت مندانہ سرگرمی ہے۔ اس سے طلباء میں سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے ہارنے والے دل چھوٹا کرنے کی بجائے اور محنت کریں۔ پروفیسر امریٹس ڈاکٹر ریاض الحق طارق نے کمپیٹیشن میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہا اور سب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آخر میں وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو ٹرافیاں اور تحائف تقسیم کئے اور مقابلے میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔جبکہ رانا عبدالمنعم صدر بیکونائٹ کوئز سوسائٹی کو گولڈ میڈل دیا گیا۔

[nggallery id=230]