Government College University Faisalabad

Forensic Science; A New Horizon of Pharmacy

Posted on: 28 Feb 2014

ہما ری سو سا ئٹی میں بر داشت کی بہت کمی ہے جس کی وجہ سے کرا ئم بہت بڑھ رہا ہے۔ پا کستان میں تینملین لو گ نشے کے عا دی ہیں ۔فو رینسک سائنس کے ذریعے ہم مجرموں کی با آسانی شناخت کر سکتے ہیں۔ ان خیا لات کاا ظہار جی سی یو نیورسٹی کے پروفیسر وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے ’’فورنیسک سائنس ‘‘ کے مو ضوع پر سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو جرائم پولیس کی شناخت میں نہیں آتے تھے اور مشکلات کا سا منا کر نا پڑتا تھا اب اس ٹیکنا لوجی کے ذریعے ہم با آسانی مجرموں کو پکڑ سکتے ہیں اور اس کے رزلٹ کو عدا لت میں بھی قبول کیا جا تا ہے ۔ یہ دنیا کی بہترین لیبارٹری ہے جو گو رنمنٹ آف پنجاب نے قا ئم کی ہے ۔ کالج آف فا رمیسی کے پر نسپل خوا جہ ظفر احمد نے سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم دس ما ہ کے دو رانیے میں یہ ساتواں سیمینار کر وا رہے ہیں اور بہت جلد نیشنل کا نفرنس بھی کر وائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وائس چانسلر نے ہما رے ڈیپا رٹمنٹ میں فنڈز کی کو ئی کمی نہیں رہنے دی جس کی وجہ سے آج یہ ڈیپار ٹمنٹ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔پنجاب فورنیسک سائنس ایجنسی لا ہو ر سے ڈاکٹر محمد تیمور چو ہدری نے سیمینا ر میں طلبا ء کو بتا یا کہ ہم مجرم کو کیسے پکڑ سکتے ہیں اور اس ٹیکنا لوجی کے ذ ریعے جعل سازی کو کیسے ختم کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ما ر دھار سے نہیں بلکہ ثبوت کے ذریعے مجرم کو مجبو ر کر دیا جا ئے کے وہ اپنے جرم کا اعتراف کر لے انہوں نے کہا کہ آپ اس ٹیکنا لوجی کے ذریعے سائبر کرائم کو بھی کنٹرول کر سکتے ہیں ۔ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کا لج آف فا رمیسی کے اُستاد محمد ریاض اور مس شما ئلہ مہندی نے نا رکو ٹکس کنٹرول کے با رے میں بتا یا ۔انہوں نے کہا کہ آگاہی مہم، تعلیم ، کو نسلنگ ، قا نون اور اڈیکشن کنٹرول سنٹر ز کے ذریعے ہم نا رکو ٹکس کو کنٹرول کر سکتے ہیں ۔ سیمینا ر کے اختتام پر وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے پرنسپل کالج آف فار میسی خواجہ ظفر احمد اور فیکلٹی ممبران کو شیلڈز پیش کیں ۔

[nggallery id=201]