Seminar on Solution of Social Problems and SEERAT-E-NABVI
Posted on: 27 May 2014
جی سی یونیورسٹی شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے زیر اہتمام ’’ سیرت نبویﷺ کی روشنی میں عصر حاضر کے سماجی مسائل کا حل‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد گزشتہ روز فیض احمد فیض ہال میں کیا گیا۔چےئرمین شعبہ اسلامیہ وعربی ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے ہمارے پاس سیرت نبویﷺ کے علاوہ کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ہمیں جب بھی کوئی مسئلہ درپیش آتا ہے ہم اس کا حل حضور پاکﷺ کی زندگی سے تلاش کر سکتے ہیں اور ان کی ذات سب سے بہتر اور افضل ہے۔اللہ ہمیں آپکی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل راحمیہ انسٹی ٹیوٹ آف قرآنک سائنسز لاہور سے مفتی عبدالخالق آزاد رائیوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی ہر قوم اپنے رہنما کی سیرت سے روشنی پاتی ہے۔ اگر ہم سیرت نبوی ؐ سے رہنمائی حاصل کریں گے تو دنیاوی اورآخرت دونوں میں کامیابی حاصل ہو گی۔ ہمیں نبیؐ کی سیرت کا مطالعہ اس تناظر میں کرنا چاہئے کہ اس جسید دور میں آپ کی سیرت کس طرح رہنمائی کرتی ہے۔ آج کے ہم عقیدت تو کرتے ہیں لیکن اُن کے اصولوں پر عمل پیرا نہیں ہوتے فرقہ پرستی کی وجہ سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوا ہے اُنہوں نے کہا کہ ہمیں قرآن اور سیرت نبویؐ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا تا کہ سماجی مسائل کا خاتمہ ہو سکے ۔انجینئر محمد ابراہیم نے مفتی عبدالخالق آزاد رائپوری ،تمام مہمانِ گرامی اساتذہ اور طالب علموں کا شکریہ ادا کیا۔سیمیار کے اختتام پر مفتی عبدالخالق نے دعا کروائی۔