ہم چا ہتے ہیں کہ ہما را وطن پھو لوں کی طرح مہکتا رہے ۔ ملک میں زیا دہ سے زیا دہ درخت لگا کر ہمیں ملک میں اس حوا لے سے سبز انقلاب لا نا ہو گا ۔ ان خیالات اظہار جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے جا معہ میں پو دا لگا کر شجر کا ری مہم کا آغاز کیا اس مو قع پر شعبہ انو ائر منٹل سائنسز کے زیر اہتمام ایک پھولوں کی نما ئش کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں بیس اقسام کے پھول نما ئش میں رکھے گے۔ اس نما ئش میں شعبہ ما حو لیات کے طلبہ نے چالیس سٹا لز لگا ئے جسے مختلف اندا ز میں سجا یا گیا۔ اس نما ئش کا افتتاح کر تے ہو ئے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا کہ ہمیں مو با ئل کلچر سے نکل کرایس ایم ایس کی دنیا چھو ڑ کر نیچر کے قریب رہنے کی کو شش کر نی چا ہئے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کمپیوٹر کا استعمال کر نا آج کے دور کی اہم ضرورت ہے لیکن ہما ری نو جوان نسل اس کے سا تھ ساتھ ایسی نما ئشوں کا بھی اہتمام کر ئے جس کے ذریعے ما حول پر بہتر اثرات مر تب ہو تے ہیں اس مو قع پر چےئر مین شعبہ انوائرمنٹل سائنسز اور ڈائریکٹر ریسرچ فرحت عباس نے کہاکہ اس نما ئش کی تیا ری میں ہما رے بچوں نے دن رات محنت کی اور پھو لوں کو عوام کیلئے اس انداز میں سجا کر پیش کیا ہے جسے دیکھ کر یہاں آنے والی تمام فیملیز نے پسند کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ ما حول میں ایسی نما ئشیں مثبت اثر ڈالتی ہیں ۔اس نما ئش میں پورے ریجن کے سکولز کالجز یونیورسٹیز نے حصہ لیا۔ اس حوا لے سے شعبہ چےئر مین فرحت عباس نے کہا کہ ایسے ایونٹس ہمیں فرحت بخشتے ہیں انہوں نے کہا اس ایک روزہ سیمینار میں ہما ری جا معہ کے تین سوبچوں نے مل کر اس نما ئش کو آرگنائز کیا ۔ اس مو قعے پر دیکھنے والوں کی ایک کثیر تعدار نے اس نما ئش کو سراہا ۔ اس سلسلے میں جا معہ کے ڈائریکٹر ریسرچ اور شعبہ انوا ئرمنٹل سائنسز کے چےئر مین فرحت عباس نے کہا کہ اس بار ورلڈ واٹر ڈے اور سپرنگ سیزن کے آغاز میں ہم نے جا معہ کے نیو کیمپس میں ایک ہزار پودے لگائے ہیں اور انشا اللہ ہم یہ درخت لگا نے کا سلسلہ جا ری رکھیں کیو نکہ اس کے ذریعے اس پا ک دھرتی میں بسنے والوں کو تا زہ آکسیجن مہیا ہو گی اور اس کے ساتھ ساتھ ہم درخت لگا نے کے اہم فریضہ کو بھی پو را کر سکیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ جا معہ اپنی روایات کو زندہ رکھتے ہو ئے ایسے ایونٹس کا سلسلہ جا ری رکھے گی۔