Government College University Faisalabad

Indigenous On-Campus Training for Non-Teaching Staff: Closing of 6th Session

Posted on: 23 Nov 2014

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ہونے والے Indigenous On-Campus Training for Non-Teaching Staff کے چھٹے سیشن کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر نے کی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے معین الدین قریشی ڈپٹی ڈائریکٹرفوکل پرسن برائے IOT مہمانِ خصوصی تھے۔ اسسٹنٹ رجسٹرار عائشہ ارباب خان نے تقریب کی نظامت کی۔ آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا۔ رجسٹرار محمد ایوب ، کورس کوارڈینیٹر نے IOT پروگرام کے اغراض و مقاصد کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی کے غیر تدریسی سٹاف نے اس تربیتی پروگرام میں بھرپور شرکت کی جس سے اُن کو دفتری نظام کے بارے میں بہت مفید آگہی ہوئی جس سے اُن کے پیشہ ورانہ کارکردگی میں بھی بے حد اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر تدریسی عملہ کے ان تربیتی کورسز کے لیے یونیورسٹی جناب پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، چیئرمین ایچ ای سی کی نہایت مشکور ہے کہ انہوں نے یہ غیر معمولی آئیڈیا پیش کیا جس سے غیر تدریسی عملے میں تربیت حاصل کرنے کے بعد اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کی بابت بہتر شعور پیدا ہوگا اور انہیں دفتری قوانین وضوابط کے بارے میں زیادہ بہتر آگہی ہوئی ہے اور اس پروگرام میں شمولیت سے یقیناًسٹاف کی کارکردگی بہت بہتر ہو گی۔ ثناء اسلم، اسسٹنٹ رجسٹرار، خرم قریشی، آئی ٹی منیجر اور قراۃ العین نے ٹرینیز کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹریننگ کورسز اپنی نوعیت کے لحاظ سے منفرد ہیں لہٰذا ہمیں ٹریننگ کے دوران انتہائی مفید معلومات سے آگاہی ہوئی، جو کہ ہمارے سروس کیرئیر کے لیے مفید ثابت ہونگی اور ہم بہتر انداز میں اپنی خدمات سرانجام دے سکیں گے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی معین الدین قریشی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان ٹریننگ کورسز کو متعارف کروانے کا سہرا پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، چیئر مین ایچ ای سی کے سر ہے کہ انہوں نے غیر تدریسی افسران و ملازمین کی تربیت کے خیال کو عملی جامہ پہنایا۔ ہمیں یقین ہے کہ ان ٹریننگ کورسز سے مستفید ہونے والے غیرتدریسی سٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اُجاگر ہونگی اور انکے بہتر پیشہ وارانہ رویہ سے یونیورسٹیاں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا اوّلین مقصد یونیورسٹی ملازمین کو انتہائی پیشہ ورانہ معیار پر تیار کرنا ہے اور اس کے لیے ایچ ای سی ہر طرح کے تعاون کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ اس طرح کے مزید مختلف قسم کے تربیتی کورسز منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کے جی سی یونیورسٹی میں جاری تربیتی کورسز کی کامیابی کے لیے میں یونیورسٹی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر، وائس چانسلر نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی سی یونیورسٹی ایچ ای سیکے تعاون کے لیے بے حد شکر گزار ہے اور اس کا سہرا چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کے سر ہے۔یہ اُنہی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ IOT کا پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہو سکا۔اِن کورسز کا مقصد یونیورسٹی سٹاف کے نظم و ضبط کو بہتر بنانا اور اُنہیں انتہائی پیشہ ورانہ معیار پر تیار کرنا ہے۔ انہوں نے ایچ ای سی کے تعاون کے لیے پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس سلسلے میں معین الدین قریشی کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی خصوصی توجہ اور تعاون کی وجہ سے یہ پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یونیورسٹی ملازمین اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے اور زیادہ بہتر پیشہ ورانہ روّیے کا مظاہرہ کریں گے۔تقریب کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر نے مہمان خصوصی اور شرکاء میں کورس کو کامیابی سے مکمل کرنے پر اَسناد تقسیم کیں ۔

[nggallery id=265]