Seminar in Food Science Department on Curriculum Development for Degree Programs
Posted on: 26 Feb 2014
جی سی یو نورسٹی فیصل آباد کے پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد انجم نے کہا ہے کہ ہم جا معہ میں پاکستان کا پہلا اور بہترین نیو ٹریشن انسٹی ٹیوٹ بنائیں گے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جی سی یو نیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن اینڈ ہو م اکنامکس کے ز یر اہتمام منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حلال سائنس کے ڈگری پروگرام کے نصاب میں مزید بہتری لا نے کیلئے جا مع اور مضبوط پلاننگ کی جا رہی ہے۔ اور اس ڈسپلن کا آئندہ آنے والے وقت میں بہت سکوپ ہو گا۔ اور معا شرے میں رہنے والے افراد کو بہتر خو راک ملے تو یقیناًصحت مند معا شرہ عمل میں آئے گا اور اس کا ڈائریکٹ اثر ہماری ترقی پر مثبت پڑے گا اس مو قعے پر چےئر مین ڈیپارٹمنٹ آف فو ڈ سائنس ڈاکٹر عمیر ارشد با جوہ نے کہا کہ اس ایک روزہ ورکشاپ کا اصل مقصد اس ڈسپلن کے نصاب کو مزید بہتر بنانا ہے۔ ورکشاپ میں یونی سیف کی چیف نیوٹریشن مس سیلویا نے اس ورکشاپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ ایسی ورکشاپس یا سیمینار ملک کی ترقی کی ضمانت ہو تے ہیں اس مو قع پر ہیڈ نیو ٹریشن ورلڈ فوڈ پر وگرام کی مس انجیلا نے شرکت کی اور جی سی یو نیورسٹی میں منعقدہ اس ورکشاپ کے حو الے سے کہا کہ بہتر خو راک انسان کا بنیادی حق ہے اور اس حوا لے سے ہمارے ریسرچرز کی کا وشیں اور اُنکی محنت آنے والے وقت میں مزید بہتری لا ئیں گی۔ اس مو قعے پر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن گورنمنٹ آف پاکستان کے ڈپٹی چیف نیو ٹریشن محمد اسلم شاہین نے بھی اس کامیاب ورکشاپ کو سراہا۔ اس مو قعے پر یو ایس اے کی رجسٹر ڈ نیو ٹریشنسٹ ثریا ذاکر نے جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد کے ڈیپارٹمنٹ آف فو ڈ سائنس میں ہلال سائنس ڈگری پروگرام کے نصاب پر بحث کر تے ہو ئے کہا ہم جتنی مضبوط انفارمیشن آج کے سٹو ڈنٹس کو دیں گے وہ آگے چل کر فیلڈ میں اتنی بہتر ورکنگ کر سکتے ہیں اور بہتر ریسرچ میں ہی ملک کی ترقی کا راز پو شیدہ ہے۔اس مو قعے پر ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر پروفیسر نگہت بھٹی نے اپنے خیا لات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا یہ ڈیپارٹمنٹ ملک میں ہلال سائنس ڈگری ڈسپلن کے نصاب میں مزید بہتری لا کر اپنا مثبت کردار ادا کرے گا جس کا اثر یقیناًہماری آئندہ آنے والی نسلوں پر بہتر پڑے گا۔