Government College University Faisalabad

25th All Pakistan Inter University Women Hand Ball Championship

Posted on: 17 Apr 2014

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں پچیسویں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن ہینڈ بال چیمپئن شپ۱۷اپریل سے شروع ہو رہی ہے جس میں پاکستان بھر سے ۱۲یونیورسٹیاں حصہ لے رہی ہیں ۔اس ویمن ہینڈ بال چیمپئن شپ کے آغاز کے مو قعے پر منعقدہ تقریب کی صدارت جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کریں گے۔اس سلسلے میں جامعہ کے سپورٹس ڈائریکٹر محمد رفیق واہلہ نے کہا ہے کہ ملک میں ہینڈ بال کے فروغ کیلئے ایسی چیمپئن شپ کا انعقاد بھی ضروری ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی کیلئے یہ امر باعث اعزاز ہے کہ ہماری جامعہ میں یہ سپورٹس ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔ ویمن سپورٹس کے حوالے سے انہوں نے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں نے بھی ملک و قوم اور اپنے تعلیمی ادارؤں کا نام روشن کیا ہے اس لئے ہماری جامعہ اپنی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے جہاں مردوں کیلئے سپورٹس ایونٹس منعقد کراتی ہے وہاں اپنی خواتین کھلاڑیوں کو بھی برابر مواقع میسر کئے جاتے ہیں تا کہ وہ ملک کے ساتھ ساتھ اپنے تعلیمی ادارؤں کانام بھی روشن کریں ۔ اُنہوں نے اس پچیسویں ویمن ہینڈ بال چیمپئن شپ کے حوالے سے جامعہ کی تمام فی سٹاف اور طالبات کو دعوت دی اور کہا کہ وہ اس ایونٹ کو انجوئے کریں۔ اس ویمن چیمپئن شپ میں یونیورسٹی آف لاہور اپنے ٹا ئٹل کا دفاع کرئے گی۔ یہ چیمپئن شپ ۲۰اپریل تک جاری رہے گی۔