Government College University Faisalabad

Reception in Honor of Dr. Zakir by Old Student Association

Posted on: 11 Apr 2011

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد دوبارہ بامِ عروج حاصل کرے گی ۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کی لسٹ میں 51ویںنمبر سے 19ویںنمبر پر اب یونیورسٹی پہنچ چکی ہے اسے پہلی 10یونیورسٹیوںمیں لا نا میرا مشن ہے۔ان خیالات کا اظہارگزشتہ روزوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے اپنے اعزاز میں اولڈ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی جانب سے منعقدہ تقریب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ لائبریری کے لئے دو کروڑ روپیہ اورپچاس پی ایچ ڈی اساتذہ یونیورسٹی میں آ چکے ہیں۔نامکمل بلڈنگوں کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔یونیورسٹی میں داخلے اور نوکری کی بنیاد صرف میرٹ ہے۔اس موقعہ پر انہوں نےOSAکے لئے یونیورسٹی میں دفتر قائم کرنے اور ہر چار ماہ بعد اولڈ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا نیوز لیٹر جاری کرنے کا اعلان کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت دی کہ وہ ان کا ساتھ دیں اور جہاں کہیں شک وشبہہ میں مبتلا ہوں تو مجھ سے ڈائریکٹ رابطہ کریں۔ میں یونیورسٹی کو ایک مثالی ادارہ بنا کر رہوں گا۔اس موقعہ پرصدر چوہدری محمد اکرام نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کو خوش آمدید کہا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔سیکرٹری کرنل نجم حمید نے اولڈ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا مکمل تعارف کروایااوروائس چانسلر کو OSA کے اغراض ومقاصد اور کاموں کے تفصیل سے آگاہ کیا۔تقریب کے شرکاءمیں اولڈ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد اکرام ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر سولت نواز، سیکرٹری کرنل نجم حمید، وقار اصغر،طارق حبیب، شیخ عبدالقیوم،قاری محمد طاہر،پروفیسر عصمت اللہ خان،فیاض بٹ،صلاح الدین۔نعیم سرور خاں۔ڈاکٹر حبیب اسلم گابا۔ڈاکٹر شاھد،اعجاز حشمت خاں،چوہدری حبیب الرحمان،میاں محمد بشیر آف ٹوبہ،ڈاکٹر بشیر رانا،پروفیسر حشمت خان،ریاض احمد ریاض،شیخ محمد اکرم،ڈاکٹر زبیر احمدصدیقی،ذیشان احمد خان،ایس ایم اقبال اور خرم شہزاد قریشی بھی شامل تھے۔

[nggallery id=24]