
امریکن پبلک افیئرز آفیسر مسٹر جارڈ یانسے نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور امریکی پبلک افیئرزآفیسر نے تعلیمی اور مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، بعد ازاں انہوں نے لنکن کارنر کا بھی دورہ کیا اور طلبہ سے خطاب کیا اور جاری جی آر ای ورکشاپ میں مختلف فیکلٹی ممبران و طلباء و طالبات سے بھی ملاقات کی، معزز مہمان نے جامعہ میں دی جانے والی سہولیات اور تعلیمی معیار کو سراہا اور وائس چانسلر کے وژن کی تعریف کی، اس ورکشاپ میں چیرپرسن شعبہ انگریزی ڈاکٹر مظہر حیات، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر علی عثمان سلیم، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف اور انچارج لنکن کارنر کنزا عمر خان کے علاوہ دیگر موجود تھے تقریب کے اختتام پر معزز مہمان نے طلباء وطالبات میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔
