جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے اپنی تعیناتی کے پہلے دو ماہ کے دوران مختلف مضامین میں 21 پی ایچ ڈی اساتذہ کی خدمات حاصل کرلیں۔ ان اساتذہ میں 5 کیمسٹری4 اکنامکس 3 ہوم اکنامکس2 زوالوجی اور دوسرے مضامین میں پی ایچ ڈی سکالرز ہیں۔ ان اساتذہ میں سے آٹھ پی ایچ ڈی اساتذہ کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت تعینات کیا گیا ہے اور ان کی تنخواہ بھی ایچ ای سی ادا کرے گی۔ یہ اساتذہ نہایت ہی قابل اور مختلف اداروں میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا چکے ہیں اور ان کی تعیناتی سے نہ صرف یونیورسٹی کی رینکنگ میں بہتری آئے گی بلکہ طلبہ کو معیاری تعلیم میسر ہوسکے گی۔ ان پی ایچ ڈی اساتذہ میں ڈاکٹر پرویز عظیم بطور ڈین سوشل سائنسز‘ ڈاکٹر نگہت بھٹی‘ ڈاکٹر زبیر صدیقی‘ ڈاکٹر ذوالفقار علی خاں‘ ڈاکٹر محمد صابر‘ ڈاکٹر محمد ارشد‘ ڈاکٹر آصف ملک‘ ڈاکٹر ریاض احمد سیال اور دیگر شامل ہیں۔
