Government College University Faisalabad

Award of Certificates

Posted on: 14 Jan 2011

جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کے فرمودات و افکار کو کبھی فراموش نہیں کرتیں ہم نے قائداعظم کے فرمان ایمان، اتحاد اور تنظیم کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارا معاشرہ اخلاقی انحطاط کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز شعبہ ٹیلی کام انجیئرنگ کی لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام قائداعظم ڈے کے حوالے سے منعقدہ مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباءکو سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا کہ قائداعظم نے بغیر جنگ کے مذاکرات کے ذریعے اس ملک کو حاصل کیا اسی لیے ہمیں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے برداشت ، مساوات اور عدم تشدد کا راستہ اختیار کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک بہترین زرعی ملک ہونے کے باوجودہم ابھی تک خوارک میں خود کفیل نہیں ہوسکے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت نہایت ہی کمزور ہے اور قیادت کا شدید بحران ہے۔ اب نوجوان طبقہ ہی لوگوں کی امیدوں کا محور اور امید کی کرن ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ٹیلی کام انجیئرنگ کرنل افضل سپرا فیکلٹی ممبران اور طلباءکی بڑی تعداد موجود تھی۔