جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر کے مسائل کے حل کے لیے نیو کیمپس کی تعمیر ناگزیر ہو چکی ہے کیونکہ یونیورسٹی کلاس رومز کے علاوہ ہاسٹلز کی کمی کا بھی شکار ہے جس کے لیے سنجیدہ کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کمشنر فیصل آباد طاہر حسین کے ہمراہ جی سی یونیورسٹی کے نامکمل بلاکس کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس فنڈ ز کی کمی ہے لیکن فنڈز کی کمی کو یونیورسٹی کی ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔ کمشنر فیصل آباد طاہر حسین نے جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کویونیورسٹی کے مسائل کے حل کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ میر ی حتٰی الامکان کوشش ہے کہ نیو کیمپس کی تعمیر کا آغاز جلد ہو جائے۔ جی سی یونیورسٹی کے نامکمل بلاکس کا معائنہ کے دوران ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر حق نوا ز ،ایڈیشنل کمشنر شفقت اللہ مشتاق، سیکرٹری وائس چانسلر خرم شہزاد قریشی اور صفدر عباس سپرابھی وائس چانسلر کے ہمراہ تھے۔
[nggallery id=13]
