Government College University Faisalabad

Grant for Main Library

Posted on: 24 Feb 2011

وزیراعلیٰ پنجاب میا ں شہباز شریف نے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم چوہدری عابد شیر علی کی درخواست پر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی مین لا یبریری کی تعمیر کے لیے دو کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کی بقاعدہ منظوری دے دی ہے۔وزیراعلیٰ نے گرانٹ دینے کا علان چوہدری عابد شیر علی سے ملاقات کے دوران کیا ۔دوکروڑ روپے کی گرانٹ اس مالی سال کے دوران جاری کر دی جائے گی ۔ مین لا یبریری کی تعمیر کےلئے جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسےن نے چوہدری عابد شیر علی سے خصوصی اقدامات کرنے کا کہا تھا۔ رقم ملنے کے فوراًبعد ہی جی سی یونیورسٹی کی مین لا یبریری کی تعمیر شروع کردی جائے گی جو کہ جدید سہولتوں سے آراستہ ہو گی۔