انجمن ہلا ل احمر پنجا ب نے جی سی یونیورسٹی کو بہترین خدمات کی بناءپر پاکستان کی نمبر ون یونیورسٹی قرار دے دیا گیا ہے اس سلسلے میں انجمن ہلال احمر کے زیر اہتمام گورنر ہاﺅ س میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران باقاعدہ طو ر پر گورنر پنجاب سردار لطیف احمد کھوسہ نے جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین کو شیلڈ دی ، تقریب میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر عتیق الرحمٰن خاں اور دس طلباءنے بھی شرکت کی ۔جی سی یونیورسٹی کو ہلال احمر کے لئے سب سے زیادہ فنڈز، خون کے عطیات اور دیگر رفاہی کاموں میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لینے پربہترین یونیورسٹی قرار دیا گیا ، تقریب کے دوران چیئر مین ہلال احمر میاں محمد حنیف اور سیکریٹری نادرہ سراج نے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز جی سی یونیورسٹی کی رفاہی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر کارکردگی کو بھی سراہا۔
