جی سی ےونےورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسےن نے کہا ہے کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی اور ریسرچ کا ہے ترقی یافتہ قوموں نے انہی شعبوں میں مہارت حاصل کی ہے اور پاکستان کو توانائی کے بحران پر قابو پانے اور دیگر مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے انقلابی بنیادوں پر جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور سائنس و تحقیق کے شعبوں پر توجہ دینی ہو گی یہ باتیں انہوں نے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اولین فارغ التحصیل ہونے والے گریجوایٹس کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔انہوں نے کہا کہ FIRST ایک ماڈرن انسٹیٹیوٹ ہے اور اس کا مستقبل میںپاکستان کے ترقی میں کردار ادا کرنے والے اداروں میں اہم مقام ہو گا۔وائس چانسلر نے کہا کہ فرسٹ پرائیویٹ سیکٹر کی ایک چھوٹی خوبصورت اور بہترین کوشش ہے اور جو لوگ اس ادارے کو چلا رہے ہیں وہ یقینا ایک مقدس فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسےن نے کہا کہ جی سی ےونےورسٹی فرسٹ کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر چکی ہے اور فرسٹ کے سٹوڈنٹس ےونےورسٹی کے تمام وسائل استعمال کر سکتے ہیں علاوہ ازیں آئندہ تعلیمی سال سے دونوں ادارے اکٹھے ایڈمیشن کریں گے۔فرسٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احسان الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں اس وقت بائیو ٹیکنالوجی کے صرف چار کے قریب ادارے ہیں جبکہ انڈیا میں 46ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فرسٹ کا ےونےورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ساتھ الحاق ہے اور ہم اپنے طُلباءکو حتی المقدور سہولیات فراہم کررہے ہیں۔فرسٹ کے پرنسپل شیخ محمد اکرم نے اس موقعہ پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس پراجیکٹ کا آغاز 2000 میںکیا گیاتھا اور آج ہماری خوش قسمتی ہے کہ اسکے پہلے بیج کے سٹوڈنٹس بہترین رزلٹ کے ساتھ فارغ التحصیل ہو رہے ہیں انہوں نے شہر سے 30کلومیٹردور واقع ادارہ مین پڑھنے اور پڑھانے والے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقعہ پر ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر نورین عزیز قریشی ،کے علاوہ خرم قریشی ادرہ ہذا کے اساتذہ طلباو طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

