Government College University Faisalabad

LLM Anual System

Posted on: 25 Sep 2011

لاءکی ڈگری اب سمیسٹر سِسٹم کی بجائے سالانہ سِسٹم میںہوگی اور سلیبس پر نظرثانی کے لئے ممبران سمیع الاازہرپرنسپل یونیورسٹی لاءکالج پنجاب یونیورسٹی لاہور،ڈاکٹر شہباز چیمہ اسسٹنٹ پروفیسر پنجاب یونیورسٹی لاءکالج لاہور اور محمد ممتاز انچارج لاءکالج جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ایک ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ یہ فیصلہ گزشتہ روزجی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے لاءکالج میں بورڈ آف سٹڈیز کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔جسکی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شہباز عارف ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سانسسز جی سی یونیورسٹی نے کی۔اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹرذاکر حسین ہمہ وقت موجود رہے۔ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قانون کے اعلٰی ماہرین اور تجربہ کار جج صاحبان جسٹس خلیل الرحمان، جسٹس تنویر خاں اورماہرِتعلیم سمیع الاازہرپرنسپل یونیورسٹی لاءکالج پنجاب یونیورسٹی لاہور،ڈاکٹر شہباز چیمہ اسسٹنٹ پروفیسر پنجاب یونیورسٹی لاءکالج لاہورنے اجلاس میں شرکت کی۔اس کا کریڈٹ وائس چانسلر ڈاکٹرذاکر حسین کو جاتا ہے جو ہمہ وقت یونیورسٹی کی تعلیمی ترقی کی لئے کوشاں رہتے ہیں۔

law-college-gcuf