جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا ہے کہ جی سی یونیورسٹی کے ساتھ ملحقہ کالجز اب یونیورسٹی کا حصہ ہیں اور گونمنٹ کالجز کے پرنسپلز کو اکیڈیمک کونسل کے علاوہ سنڈیکیٹ میں بھی نمائندگی دی جائے گی تا کہ وہ فیصلہ سازی کے عمل میں براہ راست حصہ لے سکیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز جی سی یونیورسٹی کے ساتھ الحاق کرنے والے 37گورنمنٹ کالجز کے پرنسپلز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ امتحانی نظام میں موجود نقائص کو دور کرنے کے لیے کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ، کالجز کے پرنسپلز کی تجاویز اور شکایات کے فوری ازالہ کے لیے ایک ہیلپ لائن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے ۔ وائس چانسلر نے کہاکہ یونیورسٹی کے ساتھ الحاق سے کالجز کو ترقی کے نئے مواقع بھی میسر آئیں گے اس کے علاوہ کالجز کے اساتذہ کی قابلیت کوبڑھانے کے لیے ایم فل اور پی ایچ ڈی میں علیحدہ سیٹیں مخصوص کر دی گئیں ہیں ۔ انہوںنے کہا امتحانی پیپرز اور سلییبس کی کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز رانا منور نے کہا کہ فیصل آباد واحد ڈویژن تھا جس کے کالجز کا الحاق یہاں کی کسی یونیورسٹی کے ساتھ نہیں تھا اب یہاں کے کالجز کا الحاق ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی بھی ترقی کرے گی ڈائریکٹر ایڈمن چوہدری محمدمشتاق نے اظہار خیال کرتے ہوئے ملحقہ کالجز کو ہونے والے فوائد کا ذکر کیا اور باقی گورنمنٹ کا لجز کے پرنسپلز کو بھی الحاق کی دعوت دی۔ میٹنگ میں ڈینز، رجسٹرار اور دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔
[singlepic id=720 w=320 h=240 float=]
