Government College University Faisalabad

Meeting for Syllabus of Affiliated Colleges

Posted on: 06 Sep 2011

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے ساتھ وسطی پنجاب کے ہزاروں طلباءکو بہترین سہولیات اور کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گذشتہ روز تمام شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ کالجز کے الحاق اور سلیبس کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلرنے کہا کہ تمام اساتذہ و طلباء باقاعدگی کے ساتھ کلاسز لیں اور تمام اساتذہ اپنے مضامین کی مکمل کورس فائلز تیار کریں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن چوہدری محمد مشتاق نے کہا کہ یونیورسٹی کے ساتھ 35کالجز کا الحاق ہو گیا ہے اور اب پنجاب کے طول و ارض کے پرائیویٹ کالجز کا الحاق شروع کیا جائے گا جس کے لئے درخواستیں موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں اس موقع پر رجسٹرار شیخ محمد اکرم، پرنسپل ڈگری کالج عتیق الرحمان خاں ،ڈاکٹر شہباز عارف و دیگر بھی موجود تھے۔

[singlepic id=728 w=320 h=240 float=center]