تعلیمی اداروں کے تفریحی ٹور پر جانے والی گاڑیوں کے لئے حکومت کی طرف سے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دیا جائے۔ یہ اپیل گزشتہ روز جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے آٹھویں اکیڈمک کونسل کے اجلاس کے موقعہ پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے موقعہ پر کی۔نجی سکول کے المناک حادثے پر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین ،رجسٹرار شیخ محمد اکرم، ڈ ینز،ایڈمنسٹریشن آفیسرز، ڈائریکٹرز، الحاق شدہ کالجز کے پرنسپلز،مختلف شعبہ جات کے انچارج،پروفیسرز و دیگر سٹاف کی طرف گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی نے حادثے کے شہدا کے لئے دُعا مغفرت ،درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دُعاکروائی
