فیصل آباد( ) سےکرٹری ہائر اےجوکےشن پنجاب حسےب اطہر نے کہا ہے کہ صوبے مےں جدےد اور معےاری تعلےم کو عام کرنے کے لئے وزےر علیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف کے تعلےمی ترقی کے وژن کو عمل شکل دےنے کے لئے تعلےم کے شعبہ کے لئے 23ارب 90کروڑ روپے کا ترقےاتی بجٹ مختص کےا گےا ہے جس سے پنجاب مےں نئے کالجز کے قےام اور موجودہ کالجز مےں بنےادی سہولےات کی فراہمی کے لئے اےک ارب بےس کروڑ روپے رکھے گئے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج سوشل سائنسزاور اےچ بلاک ےونےورسٹی فےصل آباد کے زےر تعمےر منصوبوں کی تکمےل مےں حائل رکاوٹوں کو دور کےا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جی سی ےونےورسٹی فےصل آباد اپنی تعلےمی اور تارےخی اہمےت کی بدولت غےر معمولی اہمےت کی حامل ہے اس لئے اسکی رواےات اور قدےم عمارتی حسن کو ان کی اصل شکل مےں محفوظ کرنا ناگزےر ہے ۔اس امر کا اظہار انہوں نے ڈوےژنل کمشنر طاہر حسےن ،وائس چانسلر جی سی ےونےورسٹی پروفےسر ڈاکٹر ذاکر حسےن اےم پی اے رانا محمد افضل کے ہمراہ ےونےورسٹی کے زےر تعمےر اور نو تعمےر شدہ حصوں کے معائنہ کے دوران کےا۔سےکرٹری ہائر اےجوکےشن نے کہا کہ جی سی ےونےورسٹی فےصل آباد کے ترقےاتی منصوبوں کو تےز رفتاری سے مکمل کرانے کے لئے محکمہ ہائر اےجوکےشن ممکنہ تعاون اور تکنےکی رہنمائی فراہم کرے گا۔ڈوےژنل کمشنر اور اےم پی اے رانا محمد افضل خاں نے بھی جی سی ےونےورسٹی کے ترقےاتی منصوبوں کی بروقت تکمےل مےں تعاون کی ےقےن دہائی کرائی ۔قبل ازےں وائس چانسلر نے سےکرٹری ہائر اےجوکےشن کو ےونےورسٹی کے ترقےاتی،انتظامی اور مالےاتی امور سے متعلق تفصےلی برےفنگ دےتے ہوئے بتاےا کہ ےونےورسٹی کے 34تدرےسی شعبوں مےں 584اساتذہ خدمات انجام دے رہے ہےں جبکہ زےر تعلےم طلباءوطالبات کی تعداد 15ہزار ہے ۔انہوں نے بتاےا کہ ےونےورسٹی کی موجودہ انتظامےہ کی کوششوں سے ےونےورسٹی اےچ ای سی رےنکنگ مےں 51سے انےسوےں نمبر پر آگئی ہے اس سے 35کالجز کا الحاق ہے جبکہ ڈےپوٹےشن پر 13اوردو غےر ملکی فےکلٹز کی خدمات حاصل کی گئی ہےں۔وائس چانسلر نے بتاےا کہ ےونےورسٹی نے اعلیٰ تعلےم کو عالمی معےار کے مطابق بنانے کے لئے اعلیٰ تعلےمی قابلےت کے حامل تجربہ کار اساتذہ کی خدمات حاصل کی ہےں جبکہ ےونےورسٹی کے انتظامی اور مالی معاملات کو بہتری کی طرف لاےا گےا ہے ۔مہمانوں نے وائس چانسلر اور ان کی ٹےم کے جذبہ محنت کو سراہتے ہوئے ترقی کے عمل کو مزےد تےز کرنے کےلئے اپنے ممکنہ تعاون کی ےقےن دہانی کرائی۔
[singlepic id=730 w=320 h=240 float=center]
