Government College University Faisalabad

SPARCO in GCUF

Posted on: 06 Oct 2011

جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں فضائی اور آبی آلودگی کا مسئلہ سنگین ہو تا جا رہا ہے جسے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں پہلی دفعہ سپارکو کی طرف سے ایئر کوالٹی مانیٹرنگ لیب کے جی سی یونیورسٹی میں آمد کے موقع پر سپارکو کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سپارکو کے انجینئرز فیصل آبادکی فضائی ، پانی اور مٹی کی کوالٹی اور اس میں موجود آلودگی کو مانیٹر کر کے وزارت ماحولیات کو رپورٹ پیش کریں گے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سپارکو کے انجینئرزاشتیاق احمد، محمد خالد اور سمیر واسطی نے بتایا کہ فیصل آباد میں پانی اور ہوائی آلودگی کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں سپارکو فیصل آبادمیں انڈسٹریل ، کمرشل اور رہائشی علاقوں میں پانی اور ہواکی آلودگی کا جائزہ لے گی تا کہ وزارت ماحولیات سپارکو کی تحقیقات کی بدولت لائحہ عمل طے کر سکے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کی ہوا میں کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار زیادہ ہے جس کی وجہ سے لوگ جلد اور سانس کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ سپارکو کے وفد نے اپنی لیب کے ہمراہ 24گھنٹے کام کیا۔ ڈین ڈاکٹر نورین قریشی نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباءکے ہمراہ سپارکو کی ائیر مانیٹرنگ لیب کا دورہ بھی کیا۔

[singlepic id=733 w=320 h=240 float=center]