جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا ہے کہ اساتذہ کا اولین مقصد اور ترجیح طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے تمام اساتذہ باقاعدگی کے ساتھ کلاسز میںاپنی حاضری کو یقینی بنائیں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کوبرداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف شعبہ جات میں کلاسز کے سرپرائز وزٹ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں اس لئے انہیں طلبہ و طالبات کی اخلاقی تربیت پر توجہ دینی چاہئے تاکہ وہ ایک مہذب شہری کے طور پر پہچانے جائیں۔ کلاسز کے سرپرائز وزٹس کے موقع پر انہوں نے طلبہ و طالبات کے مسائل سُنے اور فوری حل کے لئے اقدامات کیے انہوںنے اساتذہ سے کہا کہ وہ کلاس میں کورس فائل لے کر جائیں اور تمام امدادی مواد طلبہ و طالبات کو بھی مہیا کریں اس موقع پر ڈاکٹر حضور صابر، عبدالقادر مشتاق و دیگر سٹاف اُنکے ہمراہ تھے۔
[singlepic id=736 w=320 h=240 float=center]
