وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی حاجی محمد اکرم انصاری کی خصوصی درخواست پر جی سی یونیورسٹی کے ایمرجنگ سائنسز بلاک کی تعمیر کے لیے تین کڑور 35لاکھ روپے کی گارنٹ کی منظوری دے دی ہے جس کی تعمیر کا آغاز چند ہفتوں تک ہوجائے گا جس کے لیے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے PCIپنجاب حکومت کو بھیج دیاہے ، جی سی یونیورسٹی کے د و بلاکس ایمرجنگ سائنسز اور سوشل سائنسز عرصہ دراز سے التواءکا شکار تھے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے ان کی تعمیر کے لےے فیصل آباد کے مختلف اراکین اسمبلی سے فنڈز کے حصول کے لیے ملاقاتیں کی تھیں حاجی اکرم انصاری ایم این اے کی خصوصی درخواست پر ساڑھے تین کڑور ہے۔ ایمرجنگ سائنسز بلاک کی تعمیر سے جی سی یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر کی کمی کے مسائل کا فی حد تک حل ہو جائیں گے اور طلبہ و طالبات کو بہتر ماحول میسر آسکے گا۔
