One Day Seminar on Career Development and Time Management
Posted on: 19 Dec 2013
جی سی یو نیورسٹی ڈیپا رٹمنٹ آف پبلک ایڈ منسٹریشن کی جا نب سے کیرئیر ڈو یلپمنٹ اور ٹائم مینجمنٹ کے مو ضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔سیمینار کے مہمانِ خصوصی کو آرڈینیٹر فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ ایڈ منسٹریٹو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر پرویز عظیم تھے۔ جبکہ مسٹر ملک عبد القیوم(جنرل مینجر ہیو من ریسورس، نشاط ٹیکسٹائل) اور میجر( ریٹائرڈ ) عمر غزالی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیو من ریسورس ایکسیلینس مہمان مقرر تھے۔سیمینا ر میں بچوں کو وقت کی اہمیت اور اسکے صیحح استعمال سے روشناس کروایا گیا۔ کیرئیر ڈویلپمنٹ کے طریقوں پر بھی گہری بصارت سے کا م لیا گیا ۔ اس سیمینار کے انعقاد میں عدیل انجم اور تمام فیکلٹی ممبرز اور سٹو ڈنٹس نے بھر پور کردار ادا کیا۔