Government College University Faisalabad

Seminar in Collaboration of UNDP, Jang Group of Publications, Garments Industry and GCUF

Posted on: 24 Dec 2013

یو رپی یو نین سے جی ایس پلس سٹیٹس ملنا خوش آئندہ ہے۔ بہتر حکمت عملی کے ذریعے اس سے بھر پور فا ئدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انڈسٹری ، گورنمنٹ اور تھنک ٹینک مل کر ایکسپورٹ بہتر بنا سکتے ہیں ۔ گھر وں کے چو لہے صرف گیس سے نہیں بلکہ عام آدمی کی اکنامی بہتر ہو نے سے جلیں گے۔ ایکسپورٹ کی بہتری کا دار ومدار پرا ڈکٹ کی کوالٹی کے علاوہ دہشت گردی کے خا تمے پرہے۔ان خیا لات کا اظہار یو این ڈی پی ،جنگ گروپ آف پبلیکیشن، گا رنمنٹ انڈسٹری اور جی سی یو نیورسٹی کے اشتراک سے ہو نے والے ایک فورم میں مقررین نے کیا۔ جی سی یو نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے فورم سے افتتا حی خطاب میں کہا کہ ملکی ایکسپورٹ کا سب سے بڑا حصہ کا ٹن انڈسٹری اور اُسکی مضو عات سے وا بستہ ہے۔ جی ایس پی پلس سٹیٹس سے بھر پور فا ئدہ اُٹھانے کے لئے انڈسٹری، یو این ڈی حکو مت لو کل انتظامیہ اور عوام مل کر آگے بڑھیں تا کہ اس مدت میں ایکسپورٹ بہتر کر کے ملک کو مجمو عی ترقی کی راہ پر ڈالا جا سکے ۔ ملکی ایکسپورٹ کو بہتر بنانے کیلئے جی سی یونیورسٹی کے ما ہرین ہر سطح متحرک ہو چکے ہیں ۔ چےئر مین چناب گروپ میاں محمد لطیف نے کہا کہ پا کستان میں انڈسٹری خود رو پو دا ہے۔ ایکسپورٹ کو بہتر بنانے کے لئے صنعتکار نہ صرف اپنی پرا ڈکٹ کو بہتر بنائیں بلکہ بین الاقوامی قوانین ما حو لیات ، چائلڈ لیبر اور لیبر کی تنخواہوں کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات کریں گے تو ہی انٹرنیشنل ما رکیٹ کے خریدار آپکا مال خریدیں گے۔ گیس اور بجلی کے بحران کی مو جو دگی میں جی ایس پی پلس سے فا ئدہ نہیں اُٹھایا جا سکتا ۔ کمشنر فیصل آباد سردار اکرم جا وید نے کہا کہ پا کستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سے فا ئدہ اُٹھانے کے لئے حکو مت پلان کر رہی ہے۔ اس پلا ننگ میں انڈسٹری کی بہتری اور عام آدمی کے مفا دات کو ملحوظ خاطر رکھا جا ئے گا ۔دہشت گردی ایکسپورٹ کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ انتظامیہ کی کو شش ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا خا تمہ ہو۔ افرادی قوت ہمارا اثا ثہ ہے ۔ نو جوان ہمارا بہترین ریسورس ہیں ۔وفاقی پارلیمانی سیکر ٹری طلحہ چو ہدری نے کہا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس خوش آئندہ ہے۔ انٹرنیشنل ما رکیٹ میں آئی ٹی کے بعد گا رمنٹس کی ایکسپورٹ پر توجہ دیں۔ یو این ڈی پی کی ریسرچر ما ہا خان نے پاکستان میں انڈسٹری اور ایکسپورٹ کی مجمو عی صو رتحال کا جا ئزہ پیش کیا ۔