Government College University Faisalabad

All Faisalabad Inter University Poetry Competition

Posted on: 12 Feb 2014

جی سی یو نیو رسٹی ادبی سوسائٹی کے زیر اہتمام آل فیصل آباد انٹریونیورسٹی مقابلہ شعر وسخن علامہ ا قبال ہال میں منعقدہوا ان مقابلوں میں جیتنے والے طلباء وطالبات یوتھ فیسٹول لاہور میں شریک ہونگے مقابلہ نظم میں جی سی یونیورسٹی کے طالب علم بہادر عباس نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ مقابلہ غزل میں یونیورسٹی آف فیصل آباد کی طالبہ عمارہ رفیق پہلے نمبر پر رہیں مقابلہ شعروسخن کے منصفین ڈاکٹر افضل حمید معروف شاعر مقصود وفا اور ڈاکٹر فرح عابد تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزادبی سوسائٹی ڈاکٹر طارق محمود ہاشمی نے کہا کہ اس قسم کے مقابلے طلباء کے ادبی ذوق کو اجاگر کرنے میں معاون ہو نگے انہوں نے ججزز اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کا آنا ادبی سوسائٹی اور مقابلہ شعروسخن کی کا میابی کی ضمانت ہے ان مقابلوں میں جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد ، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد۔یونیورسٹی آف فیصل آباد گورنمٹ کالج وومن یونیورسٹی مدینہ ٹاون فیصل آباد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفیرز ڈاکٹر ندیم سہیل نے ججز کو گلدستے پیش کیے اور کہا کہ ہم تمام حاضرین کا شکرگزراہیں