Government College University Faisalabad

All Faisalabad Inter University Entrepreneurship Business Plan Competition

Posted on: 13 Feb 2014

جی سی یو ایف بزنس ایگزیکٹیو سوسائٹی کے زیر اہتمام آل فیصل آباد انٹریونیورسٹی مقابلہ ’’ انٹرپر ینےئرشپ بزنس پلان‘‘ ڈاکٹر ذاکر حسین ہال میں منعقد ہوا۔ان مقابلوں میں جیتنے والے طلباء یوتھ فسٹیول لاہور میں شریک ہونگے۔مقابلے میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیا اوراپنے اپنے بزنس پلان متعارف کروائے۔ لڑکوں کی ٹیموں میں پہلی پوزیشن جی سی یونیورسٹی کے طلباء نے حاصل کی ۔جبکہ لڑکیوں کی ٹیموں میں پہلی پوزیشن زرعی یونیورسٹی کی طالبات نے حا صل کی ۔مقابلے کے منصفیں مزمل سلطان،سلطان ٹریڈنگ کمپنی، محمد ارشدپر یزڈنٹ شیر سنز ،محمد امین چشتی جنرل مینجر مدنی گھی ملز پرائیویٹ لمیٹڈ تھے۔ مقابلے میں جی سی یونیورسٹی لڑکوں کی ٹیم نے گرین گولڈ فرٹیلائیزراور لڑکیوں کی ٹیم نے ڈریم ٹی ملک کے آئیڈیا پر اپنا بزنس پلان پیش کیا ،زرعی یونیورسٹی کی لڑکیوں کی ٹیم نے فروٹ سلایس فلیورڈ بریڈ کے آئیڈیا پر اپنا بزنس پلان پیش کیا۔نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کی لڑکوں کی ٹیم نے سالٹ اینڈ سٹون ڈیکور کے آئیڈیا پر اپنا بزنس پلان پیش کیا۔یونیورسٹی آف فیصل آباد کی لڑکوں کی ٹیم نے سیلف ریسٹ پیلو کے آئیڈیا پر اپنا بزنس پلان پیش کیا ۔مہمان خصوصی شیخ اکرم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو ایسے مواقع ملنے چاہیں تا کہ ان کی شخصیت میں مزید نکھار پیدا ہو۔انہوں نے مقابلے میں جیتنے والی ٹیموں کو مبارک باد دی اور مقابلے میں حصہ لینے والی یو نیورسٹیوں اور منصٖفین کا شکر یہ ادا کیا۔