Government College University Faisalabad

Seminar on Peace, Justice and Cooperation among the Youngsters

Posted on: 15 Feb 2014

جی سی یو نیورسٹی ایگزیکٹیو سو سائٹی اور برگد کے زیر اہتمام امن، انصاف اور نو جوانوں کے با ہمی تعا ون کے مو ضوع پر سیمینار گذشتہ روز فیض احمد فیض ہال میں منعقد ہوا۔ اس سیمینار کا مقصد نو جوانوں میں لیڈر شپ کو الٹی پیدا کرنا ہے تا کہ وہ امن ، انصاف اور با ہمی تعا ون کو فروغ دے سکیں ۔ تقریب کے مہما نِ خصوصی ایڈ وائزر ایچ آر جی سی یو نیورسٹی شیخ محمد اکرم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کا نو جوان کا رحجان منفی اثرات جلد قبول کر رہا ہے جس کی وجہ سے شدت پسندی کا شکار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آپ کا رویہ سلجھا ہوا ہو نا چاہئے اور گو رنمنٹ پر انحصار کر نے کی بجائے اپنے کا روبار کرنے چاہئیں ۔اُنہوں نے مزید کہاکہ خواتین کو بھی ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے برگد آرگنا ئزیشن کے نیشنل کو آرڈینٹر عثمان رشید نے طلباء کو بتا یا کہ بر گد ویلفےئر نیٹ ورک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ملک بھر سے طلباء جمع ہو تے ہیں اور ملک بھر میں ورک شاپس اور سیمینار منعقد کرا تے ہیں ۔ اس نیٹ ور ک میں بیس سے اُنتیس سالکیعمر کے نو جوان شامل ہیں ۔ ہما رے اس ادارے کا بنیادی مقصد نو جو انوں کے درمیان با ہمی تعا ون، لیڈر شپ کی صلا حیت اور ان کی شخصیت میں نکھار پیدا کر نا ہے تا کہ وہ امن ، انصاف کی راہ پر چل سکیں اور شدت پسندی کا خاتمہ ہو جس کا سبب بے روز گاری ، مہنگائی ، غربت اور دہشت گر دی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے بزنس ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے استاداحمد سہیل خان نے کہا کہ ہم اُمید کر تے ہیں کہ ہم اسی طرح تعا ون کے ساتھ کام کرتے رہیں گے یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں آپ اپنی آواز بلند کر سکتے ہیں ۔ نو جوانوں کو چاہئے کہ وہ صیحح سمت میں کام کریں امن اور انصاف وقت کی ضرورت ہے۔ آخر میں اُنہوں نے سیمینار کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔