Prize Distribution of Divisional Level Competitions Punjab Youth Festival
Posted on: 18 Feb 2014
پنجاب یو تھ فیسٹیول کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سطح پر ہو نے والے مقا بلوں کی تقریب تقسیم انعا مات گز شتہ روز جی سی یو نیورسٹی اقبال ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین اور دیگر مہما نوں میں ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل لر ننگ ،رجسٹرار شیخ محمد ایوب، چےئر مین سپو رٹس، پر ویز عظیم، ڈاکٹر ندیم سہیل نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا پنجاب یوتھ فیسٹیول وزیر اعلیٰ پنجاب کابہت اچھا اقدام ہے اس کی وجہ سے آج دوبارہ گراؤنڈ آباد ہو گئے۔ جہاں گر اؤنڈ آباد ہو تے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہو تے ہیں ۔ کھیل کے میدان تحمل،بردباری اور برداشت کی قوت پیدا کر تے ہیں ۔ اور آج ہمیں اسی چیز کی ضرورت ہے۔ اگر پیار سے بو لیں گے تو جواب بھی پیار سے ملے گا۔ قرآن اور سنت کو اپنانا ہو گا تب ہی کا میاب ہو سکتے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ تین سال پہلے یہ نہ کالج چل رہا تھا نہ یو نیورسٹی چل رہی تھی۔ اب ہم یو نیورسٹی کے ہر شعبہ میں گڈ گو رنس لے کر آئے ہیں ۔ اور یو نیورسٹی کو ما لیاتی خسارے سے نکا لا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپریل میں پچاس فیصد ڈیپارٹمنٹ اپنے نیو کیمپس میں منتقل کردیں گے۔اور اس کیمپس کے سامنے سے جھنگ روڈکو بھی کھلا کروا رہے ہیں تا کہ طلباء کو کسی قسم کی پر یشانی کا سا منا نہ کرنا پڑے ۔تقریب کے آخر میں وائس چانسلر نے جیتنے والے طلباء میں انعا مات تقسیم کئے اور اُنہیں مبارکباد پیش کی۔ سپو رٹس مردوں کے مقا بلوں میں جی سی یو نیورسٹی کی ہا کی، بالی بال،فٹ بال، باسکٹ بال، ٹگ آف وار اور اتھلیٹکس کی ٹیم نے پہلی پو زیشن حا صل کی جبکہ فی میل کی با سکٹ بال، بالی بال، ٹگ آف وار اور ٹیبل ٹینس کی ٹیم نے پہلی پو زیشن حا صل کی ۔ اور نان سپورٹس کے مقا بلوں میں انٹر پرینےئر شپ ، اُردو ڈبیٹ ، انگلش ڈبیٹ ،پینٹنگ ، اون سپاٹ فو ٹو گرافی ،ملی نغمہ، کلچرل پرا جیکٹ اور ڈرامہ میں پہلی پو زیشن حا صل کی جبکہ فی میل کی اُردو ڈبیٹ ، پینٹنگ ،فوٹوگرافی، اون سپاٹ فو ٹو گرافی ،ہینڈی گرافٹ (جیو لری) اور قرعت میں پہلی پو زیشن حا صل کی ۔