جی سی یو نیورسٹی کے زیر اہتمام جی سی یو نیورسٹی کی انجمن طلباء قدیم نے
Character Building; way forward
کے نام سے ایک روزہ سیمینار منعقد کیا۔ جس کے مہمان خصوصی پر وفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین وائس چانسلر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہما را ملک بہت سے مسا ئل سے دو چار ہے جیسے کے مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے اسی طرح پڑھے لکھے افراد کوان کے شعبہ میں روزگار کا نہ ملنا اور انہیں کسی دوسرے شعبے میں تعینات کر دینا اور ایسے ہی دوسرے کئی مسا ئل ہیں ہم ان مسائل کو اپنی ذہنی قا بلیت اور کام کر نے کی صلاحیت سے حل کر سکتے ہیں اور ہمیں ان تمام مسائل کو پا کستان سے ختم کرنا ہے۔ جی سی یو نیورسٹی کانیا ڈیپارٹمنٹ طلباء اور اساتذہ کا منتظر ہے بہت جلد کلاسز کا آغاز کر دیا جا ئے گا۔ ن لیگ کے ایم این اے رانا محمد افضل نے ڈاکٹر ذاکر حسین کی خدمات کو سر اہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا اگر ہم ان مسائل کا فو ری حل چاہتے میں تو ہمیں اپنا گوورنس نظام تبدیل کرنا ہوگا۔طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی کا کو مقصد متعین کرواور یہ صرف ڈگری یا کاغذکا ٹکرا حاصل کرنا نہ ہواور مسائل کا فوری حل تلاش کریں اور ان پر قابو پانے کی کوشش کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگ ایمانداری،نظم و ضبط اور بہتر کارکردگی دکھا کر پاکستان کو کامیاب قوم بنا سکتے ہیں۔ڈاکٹر قمر زمان طلباء قدیم نے کہاکہ ان مسائل کا ہر ملک کو سامنا ہے لیکن وہاں پر جس شعبے کا انسان ہو اسے اسی ہی میں رکھا جاتا ہے۔ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے اور ہم ان مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر صوالت نواز صدر انجمن طلباء قدیم نے تمام مہمان گرامی ،فکیلٹی اور طلباء کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینار کے اختتام پر ڈاکٹر ذاکر حسین نے قدیم طلباء میں گولڈمیڈل اور شیلڈ ز تقسیم کیں۔ انجمن طلباء قدیم نے ڈاکٹر ذاکر حسین کی خدمات کے اعتراف میں انہیں گولڈ میڈل سے نوازا۔