Government College University Faisalabad

Effects of Drugs on Human Health

Posted on: 22 Feb 2014

جی سی یو نیورسٹی کے زیر اہتمام ہو م اکنامکس اینڈ فوڈ سائنسز ڈیپارٹمنٹ میں ڈرگ کے انسانی صحت پر اثرات کے مو ضوع پر ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا جس کے مہمانِ خصوصی جرمنی سے آئے پروفیسر ڈاکٹر ہگل ہربٹ تھے۔ تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر وفیسر ڈاکٹر نو رین عزیز قریشی، ڈائریکٹر آف ہوم اکنامکس ڈاکٹر نگہت بھٹی چےئر مین فوڈ سائنسز ڈاکٹر عمیر ارشد با جوہ مو جو د تھے۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈ اکٹر ہگل ہربٹ نے حا ضرین سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ خو راک کا ہماری زندگی پر بہت گہرا اثر ہے۔ کوئی بھی انسان اس کے بغیر معا شرے میں پروان نہیں چڑھ سکتا اور نہ ہی زندہ رہ سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی جسمانی و ذہنی صحت کے لئے حفظان صحت کے سنہری اصولوں کو مد نظر رکھناچا ہئے۔ انہوں نے کہا کہ یو رپی ممالک میں لو گوں کے ترقی کر نے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی خوراک اور صحت کا خیال رکھتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ورزش کو بھی معمول کا حصہ بناتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ خو راک اور انسان ایک دو سرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جوممالک اپنے شہریوں کو بہتر خو راک مہیا کر نے سے قاصر ہو تے ہیں وہ کبھی بھی ترقی یا فتہ مما لک کی دو ڑ میں شا مل نہیں ہو سکتے ۔انہوں نے کہا کہ صحت مند معا شرے کی بنیاد رکھنے میں ورزش اور خو راک بنیادی صحت رکھنے میں صبح کے آغاز کے ساتھ ہی روٹین ورک میں آتے آتے تقریبا ہر گھنٹے کے بعد کچھ نہ کچھ ان ٹیک ضرور ہو نا چاہئے ۔ مزید انسانی جسم میں پرو ٹین کی مقدار کو پو را کرنے کیلئے دو دھ اور پھل اور سبزیوں کاا ستعمال ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات کا استعمال انسانی صحت کے لئے مضر ہے یوں بیما ریوں کا سا منا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا سیمینار کروانے کا اصل مقصد یہ ہے تا کہ ہم اپنی نو جوان نسل کو منشیات اور نشہ آور ادویات کا استعمال انسانی نشوو نما کیلئے مضر ہے اور ذہنی طور پر انسان کو بری طرح متا ثر کرتی ہیں۔اپنے خیالات کا اظہا ر کر تے ہوئے اُنہوں نے آخر میں کہا کہ آج اگر ہمارے نو جوان منشیات اور نشہ آور اد ویات کے حوا لے سے زیا دہ سے زیادہ مطا لعہ کریں تو یقیناًوہ اس کے استعمال سے بھی با ز رہیں گے جس کا فا ئدہ یہ ہو گا کہ صحت مند معا شرے میں ہمارے نو جوان جو ہمارا سر مایہ بھی ہیں ۔ معا شرے اور ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں گے

[nggallery id=195]