2nd International Conference on Global Environmental Changes
Posted on: 27 Feb 2014
Day 1
جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد میں گلوبل انوائر مینٹل چینجز کے مو ضوع پر جاری انٹر نیشنل کانفرنس کے دوسرے دِن ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر نو رین عزیز قریشی نے کہا کہ صحت مند معا شرے کی بنیاد خو شگوار ما حول پر ہو تی ہے اور ما حول کسی بھی معا شرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد کو یہ اعزاز حا صل ہے کہ یہاں ایسی انٹر نیشنل کا نفرنس کا انعقا دکیا جا تا ہے اور ایسی کا نفرنسز میں جو ریسرچ پیپرز پڑھے جا تے ہیں وہ تا زہ ترین ریسرچ ملک کے ما حول اور ترقی پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے اِس مو قعے پر پاکستان کی مختلف یو نیورسٹیز سے آئے ریسرچرز نے۸۰ ریسرچ پیپرز پڑھے اور تمام پی ایچ ڈی سکا لرز کا کہنا تھا کہ یقیناًاُنکی ریسرچ ملک کیلئے کار آمد ثا بت ہو گی اور آنے والے وقت میں اس کے ذریعے ملک میں ترقی بھی آئے گی۔ کا نفرنس میں مو جود بہا والدین ذکریا یو نیورسٹی کے ڈائریکٹر اکیڈمک پر وفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر حسین کی جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد کیلئے خدمات اور اس حوالے سے کئے گے اقدامات کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر گزشتہ ادوار پر نظر ڈالیں تو جا معہ کے اسی ڈیپارٹمنٹ کی کا رکردگی آج جیسی نہیں تھی جو کہ آج ہے اور اس سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کی کو ششوں کو سراہا جانا چاہئے۔ اس مو قعے پر ڈائریکٹر ریسرچ اور کا نفرنس کے پرنسپل آرگنا ئزر پر وفیسر ڈاکٹر فرحت عباس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی کا یہ معمول بنا لینا چاہئے کہ ہم نے اپنے مو حول کو صاف رکھنا ہے تو یقیناًایسا کرنے سے ہمارے اردگرد کے ما حول پر اسکا مثبت اثر پڑے گا۔ اس مو قعے پر یو نیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنا لوجی کے پر وفیسر ڈاکٹر اے۔ آر۔سلیمی کہا کہ انو ائر مینٹل سائنسز میں ہمیں اپنی پوری لا ئف کا تجزیہ کر نا چا ہئے۔ انہوں نے درختوں کی اہمیت پر زور ڈالتے ہو ئے کہا کہ جتنے زیا دہ درخت لگا ئیں گے ما حول پر اُسکا اُتنا ہی بہتر اثر پا ئیں گے ۔ انہوں نے کہا ویسٹ کو ضا ئع نہیں کر نا چا ئے بلکہ اُسے ری سا ئیکل کر نا چا ہئے تا کہ آلو دگی پیدا نہ ہو اس مو قعے پر تہران یو نیورسٹی ایران کے پر وفیسر ڈاکٹر علی حمید یہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انو ائرمینٹل ایجو کیشن پر زور دینا چا ہئے اور عوام میں اس حوا لے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی دینے سے ما حول صاف ستھرا ہو گا۔ انہوں نے کہا ما حو لیاتی آلو دگی ہو نے کی سب سے بڑی وجہ لو گ انو ائر مینٹل ایجو کیشن سے نا وا قف ہیں انہوں نے کہا کہ یو نیورسٹی آف تہران نے گرین یونیورسٹی کا پراجیکٹ بھی شروع ہے اور ایک سروے کے ذریعے انو ائرمینٹل ایجو کیشن کے با رے میں ریسرچ جا ری ہے۔ اُنہوں نے جی سی ے نویرسٹی فیصل آباد میں کا نفرنس کے انعقاد کو سرا ہا اور جی سی یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کو اُنکی اس کا میاب کا نفرنس کروانے پر مبارکباد دی۔کانفرنس کے دوسرے روز اختتا می تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا کہ انشا اللہ ہم ایسی انٹرنیشنل کانفرنسز کا انعقاد جاری رکھیں گے تاکہ ملک میں زیا دہ سے زیادہ لو گ فائدہ حا صل کر سکیں انہوں نے اس انٹر نیشنل کا نفرنس میں جا معہ کے اسا تذہ کے تعا ون کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں مندوبین میں شیلڈز تقسیم کیں ۔
[nggallery id=197]
Day 2
جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے جامعہ میں گلوبل انوائرمینٹل چینجز کے مو ضوع پر منعقدہ دوسری انٹر نیشنل کانفرنس کے مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہمیں ما حول کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا اور اس وقت پاکستان کو انرجی، خو راک اور پا نی کی آلو دگی اور بہت سے مسا ئل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ما حول کو بہتر بنا نا ہو گا۔ انہوں نے مسا ئل کے حل کیلئے روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ ہمیں انرجی کے متبادل ذرائع استعمال کر نے چا ہئے۔اور اس سلسلے میں کو ئلے اور ویسٹ کو بھی استعمال میں لا نے کی ضرورت ہے۔ اس مو قع پر ڈاکٹر ذاکر حسین نے دوسرے ممالک سے آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد ملک میں لو گوں کو آگاہی دینے کیلئے اپنی مثبت ورکنگ میں مشغول ہے اور ہماری ٹیم اس سلسلے میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ مزید اس ہفتے میں یہ دوسری انٹرنیشنل کانفرنس ہے۔ جو اس ورکنگ کا منہ بو لتا ثبوت ہے اس مو قع پر بہا ولپور اسلا میہ یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد مختار نے کہا کہ پر وفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین ترقی کا دوسرا نام ہے۔ اور ایسے تعلیمی اداروں میں پر وفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین جیسے لو گوں کی مو جو دگی ملکی ترقی کی ضما نت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس انٹرنیشنل کا نفرنس میں آکر خو شی ہوئی ہے اور سیکھنے کا موقع بھی ملا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے گھر ، شہر اور ملک کو ما حو لیاتی آلو دگی سے بچا نے کیلئے اپنا مثبت کر دار ادا کر نا ہو گا۔ اور یقیناًاس سے ہماری پچاس فیصد بیما ریاں کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اس مو قع پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سو شل سائنسز ڈاکٹر محمدشہباز عا رف نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے اردگرد کے ما حول کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے گھر گلی محلے شہر اور ملک کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اس مو قع پر ڈین سر گو دھا یو نیورسٹی ڈاکٹر محمد افضل نے بھی اپنے خیا لات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد آج اپنی ورکنگ کے با عث ترقی کے گراف میں بلند مقام پر مو جو د ہے۔ انہوں نے جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کی اس جا معہ کیلئے کو ششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا انسٹھویں نمبرسے پانچ نمبر کی پو زیشن حا صل کرنا دن رات کام کر نے کی وجہ سے ہی ممکن ہو تا ہے۔ جبکہ پنجاب یو نیورسٹی کے ڈاکٹر محمد نو از چو ہدری ممبر پاکستان اکیڈمی آف سائنسز نے بھی اس کا میاب کا نفرنس کروانے پر وائس چانسلر کو مبا رکباد پیش کر تے ہو ئے کہا کہ اس کا نفرنس میں ۸۰ریسرچ پیپرز پڑ ھیں جا ئیں گے جس کے ذریعے یقیناًایک چینج آئے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا 18ویں صدی کے صنعتی انقلاب کے بعد گلوبل انو ائرمنٹ میں بہت تبدیلیاں آئی ہیں ۔ مزیدآبادی کے ساتھ ساتھ آلو دگی بھی بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم خود اس آلو دگی کا خا تمہ کر سکتے ہیں ۔ اس مو قعے پر ملا ئشیا پترایو نیورسٹی سے آئے پر وفیسر ڈاکٹر تو فیق نے کہا کہ ملا ئشیا ما حو لیاتی آلو دگی کو ختم کر نے کیلئے بڑا پُر اُمید ہے۔ اُنہوں نے اس خوا ہش کا اظہار کیا ہمیں خو شی ہو گی کہ جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد اور ملا ئشیا مل کر اس حو الے سے کام کریں گے تو یقیناًاس کے بھی مثبت نتائج حا صل ہو گے۔ انہوں نے باہمی تعا ون سے کام کرنے کی پا لیسی پر زور ڈالتے ہو ئے کہا کہ باہمی تعا ون سے کام کر نے کی وجہ سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے ریسرچر ز کو بھی بہت فا ئدہ حا صل ہو گا۔اس دوروزہ انٹرنیشنل کا نفرنس کے پر نسپل آرگنا ئزراور ڈائریکٹر ریسرچ جی سی یو نیورسٹی ڈاکٹر فرحت عباس نے کہا کہ اس کا نفرنس کو منعقد کروانے کا اصل مقصد ملک سے آلو دگی کا خا تمہ کر نا ہے اور اس کے ذ ریعے لو گوں کو آگاہی دیکر ایک مثبت چینج لا نا ہے۔ آخر میں وائس چانسلر جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر ذاکر حسین نے شیلڈز تقسیم کیں۔