Government College University Faisalabad

Book Launching Ceremony of Dr. Asif Awan

Posted on: 25 Feb 2014

جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ اُردو کے پر وفیسر ڈاکٹر محمد آصف اعوان کی پا کستان کے معروف شا عر فیض احمد فیض کے حوا لے سے اُن کے کلام فیض کے الفاظ ترکیبات اور اُردو محا ورات کی مکمل فرہنگ (دیدہ معنی ٰ کُشا) کتاب کی تقریب رونمائی گزشتہ دِنوں الحمرا آرٹس کو نسل لا ہو ر میں منعقد ہوئی ۔ جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ کلام فیض کے الفاظ، ترکیبات اور اُردو محا ورات پر مبنی یہ مجموعہ منظر عام پر آیا۔ اس سلسلے میں جہاں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملک کے ما مور پر وفیسر ڈاکٹر محمد آصف اعوان کو مبارکباد پیش کی ہے وہاں جا معہ کے وائس چانسلر پر و فیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے بھی ڈاکٹر محمد آصف اعوان کی اِس کو شش کو سر اہا ہے اور کہا ہے کہ فیض کو سمجھنے والے اور اُن کے کلام پر ریسرچ ورک کر نے والے جہاں پوری دُنیا میں اپنی اپنی ورکنگ میں مشغول ہیں وہاں خدا کا شکر ہے کہ جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد میں بھی اس حوا لے سے کام جاری ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارا دانشور طبقہ شعراء ادیب محقق مُلک میں معا شرے کو پا زیٹو ڈائریکشن دینے میں مصروف ہے اور یقیناًاِسکا مثبت اثر ہماری ترقی پر بھی پڑے گا پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان میں یہ کتا ب فیض کے کلام کو سمجھنے میں مدد دے گی اور آج کی نو جوان نسل جس میں ہمارے سٹو ڈنٹس بھی شامل ہیں اُن کیلئے یہ کتاب فیض کے کلام سمجھنے میں مدد دے گی۔فیصل آباد کے دانشور طبقے نے اِس کتا ب کو فیض کی دنیا میں ایک اضا فہ قرار دیا ہے اور سراہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جی سی یو نیو رسٹی فیصل آباد کے اکیڈمک سٹاف نے پر وفیسر ڈاکٹر محمد آصف اعوان کو خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد دی ہے۔