PEEF Cheque Awarding Ceremony Master Level Scholarship Year 2013-14
Posted on: 04 Mar 2014
پنجاب ایجو کیشنل انڈو منٹ فنڈ شہباز شریف سکا لر شپ کے تحت جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد کے ایک سو سترہ طلبہ و طا لبات میں پچاس لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے گے اس مو قعے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے جا معہ کے وائس چا نسلر پر وفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا کہ یہ پچاس لاکھ روپے کی خطیر رقم پو لیٹیکل ویژن کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ بنیا دی طو ر پر یہ سکا لر شپ ہو نہار اور ضرورت مند بچوں کیلئے ہیں اور جن بچوں کے نمبر امتحا نات میں ساٹھ فیصد ہو تے ہیں یا پھر اس سے زا ئد ہو تے ہیں یہ سکالر شپ اُن طلبہ و طا لبات کو دئیے جا تے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر اُن کے وا لدین کی انکم اگر پچیس ہزار ہو تو اُن بچوں کی مالی معا ونت کی جا تی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پیف ایک ایسا ادارہ ہے جس میں پچاس کے قریب لو گ کام کر تے ہیں اور انہی پچاس لو گوں کے کام کر نے کی وجہ سے ساٹھ ہزار سکالر شپ دئیے جا چکے ہیں انہوں نے پیف کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ مختلف سکول کا لجز اور تعلیمی ادارے ہما رے با زو ہیں ان تعلیمی اداروں میں سکالر شپ کے ذریعے بچوں کی مالی معا ونت ہو تی ہے۔ جس کو وہ اپنی تعلیم پر خرچ کر تے ہیں اس مو قعے پر پیف کے ما نیٹرنگ سیل کے انچا رج زاہد حسین سلہری نے کہا کہ ہم ہر سال پندرہ سو سکا لر شپ ایو ارڈ کر تے ہیں اُنہوں نے کہا کہ مو جو دہ حکو مت کی کو شش سے پیف پلیٹ فارم سے آج کی نو جوان نسل استفا دہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک UKایڈ نے اس ادا رے کی کا رکردگی کی بنیاد اٹھا ئیس ہزار سکالر شپ دئیے جو خوش آئند ہے اور یہ و ظائف انٹر میڈیٹ اور میٹرک کے طلبہ اور طا لبات کیلئے ہو ں گے۔ اس مو قعے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ایم پی اے نجمہ افضل نے کہا گزشتہ پانچ سالوں سے اب تک یہ رقم گیا رہ ارب روپے تک جا پہنچی ہے جو کہ قا بل ستا ئش عمل ہے انہوں نے کہا کہ سرسید احمد خان نے ایک سکول بنا یا اور آج اُس بہتی گنگا سے ہزا روں لو گ فیض یاب ہو رہے ہیں اور یہ فنڈز جو کہ جاری ہو ئے ہیں یہ پو لیٹیکل ویژن کا نتیجہ ہیں جو کہ صرف میرٹ پر دئیے جا تے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حوا لے سے فخر محسوس کر تے ہیں کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے تعلیم کے فروغ کیلئے بچوں میں اس فنڈ کا اجراء کیا ۔ اُنہوں نے ایچ ای سی کی بہتر کا رکردگی کو سرا ہتے ہو ئے کہاکہ زیا دہ سے زیا دہ بچوں کو تعلیمی وظا ئف دئیے جا رہے ہیں جوکہ خو ش آئندہ ہے۔ اس مو قعے پر ممبر صو با ئی ا سمبلی شیخ محمد اعجاز نے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں جا معہ کے وائس چانسلر پر و فیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کے اُنہوں نے اس جا معہ کو ترقی کے گراف میں انسٹھویں سے پانچویں نمبر اور پنجاب میں دوسرے نمبر پر پہنچا کر اہل فیصل آباد کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہتر لیڈر شپ کا نتیجہ ہے کہ آج جی سی یو نیورسٹی ایک اعلیٰ مقام پر پہنچ چکی ہے انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف تعلیم کے فروغ اور تعلیم کے حصول کیلئے بہت بھر پور طریقے سے دلچسپی لیتے ہیں وہ تعلیم دوست شخصیت ہیں اور پو ری دنیا اُنکی تعلیم کے حوا لے سے کی جا نے والی کو ششوں کو سراہاتی ہے۔اسکو آگے بڑھاتے ہو ئے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف نے یو تھ کے حو الے سے جو پرو گرام چلاتے ہے انہوں نے اس سلسلے میں سترہ سے چوبیس سال کے بچوں کو زیا دہ فوکس کیا ہے۔ انہوں نے پیف سکا لر شپ کو ایک شا ندار کو شش قرار دیا جو کہ بچوں کا مستقبل بنانے میں کار آمد ثا بت ہو ئی پر وفیسر ڈاکٹر ذا کر حسین نے کہا کہ ہما رے بچے تعلیم یا فتہ ہو ں گے تو وطن عزیز زیا دہ ترقی کر ئے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کی منزلیں کھل رہی ہیں مزید ہم بھی اپنے دوکروڑ روپے کے انڈو منٹ فنڈز کے ذریعے بچوں کی ما لی معا ونت کر تے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے جا معہ کو دس ہزار کمپیو ٹر دینے کے اقدام کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔ اور کہا کہ ہما رے طا لب علموں کو چا ہئے کہ وہ محنت کو اپنا شعار بنا ئیں اور ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں انہوں نے قا ئداعظم محمد علی جنا ح کی محنت لگن کی مثال دیتے ہو ئے کہا کہ ہما رے قا ئد بیما رتھے مگر بہتر حکمت عملی سے ہمیں ملک بنا کر دے گے انہوں نے کہا کہ ہمیں فرقہ بندی سے بچنا ہے اس وطن عزیز میں رہنے والے سندھی بلوچی پنجابی سب ایک ہیں انہوں نے اس مو قعے پر بچوں کو قرآنی تعلیمات کے مطابق زندگی گزا رنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کتاب سے دوستی کیجئے اس سے اچھا دوست نہیں مل سکتا انہوں نے کمپیو ٹر اور مو با ئل کے صیحح استعمال کے حو الے سے کہا کہ بجائے فا لتو ای میل اور پیغا مات کی بجا ئے سو شل میڈیا پر بھی ہمیں اس چیز کا خیال رکھنا ہے کہ اس معا شرے کو ہم نے ڈولیپ کر نا ہے۔ اور ہما را ادارہ ہما را چہرہ ہے ۔ ہم اسی حو الے سے پہنچانے جا ئیں گے۔ انہوں نے جا معہ کے ایک سو سترہ طا لب علموں اور طا لبات میں پچاس لاکھ کے پیف سکا لر شپ ملنے پر بچو ں کو مبا رکباد دی اس کے بعد فنا نشل ایڈ آفس جی سی یو نیورسٹی کی انچا رج مس صا ئمہ پر وین نے کہا کہ ہم جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد میں بچوں کو زیا دہ سے زیادہ ما لی معا ونت دینے کیلئے کو شاں رہتے ہیں اور اس حوا لے سے انہیں جا معہ کے وائس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر ذا کر حسین کا بھر پور تعاون حا صل ہے ۔ آخر میں تقریب میں مو جو د شرکا ء میں شیلڈ تقسیم کی گئی۔