Government College University Faisalabad

Meena Bazar & Mehfil-e-Mushaira at International Women's Day

Posted on: 08 Mar 2014

خواتین کے بغیر ہمارا معاشرہ نہ مکمل ہے۔ ہمیں ترقی کی منازل طے کرنے کیلئے انہیں ساتھ لیکر چلنا ہو گا اور ان کے حقوق کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہونا چاہیے یہ ملک میں ترقی کی ضمانت ہیں ہم جتنی بہتر انداز میں ان کی تعلیم و تربیت کریں گے اتنی ہی ترقی حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرذاکر حسین نے خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر جامعہ میں منعقدہ خواتین محفل مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر مشاعرے کی کنونیر ڈین ٖفکیلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کہا کہ ایسے مشاعرے کروانے کا اصل مقصد اس دن کی مناسبت سے خواتین کی حوصلہ افزائی ہے اور جی سی یو نیورسٹی کی ہمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ وہ خاص دنوں کے حوالے سے جامعہ میں خاص اہتمام کرتی ہے ۔اس موقعے پر جامیعہ کے شعبہ اردو کی پروفیسر ڈاکٹر پروین کلّو اور پروفیسر ڈاکٹر طارق ہاشمی اور ڈاکٹر اصغر بلوچ جو کہ مشاعرہ کمیٹی کے رکن بھی تھے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اس مشاعرے میں خواتین شاعرات کو جی سی یونیورسٹی اس لئے مدعو کیا گیا تاکہ وہ اپنا پرامن کلام سنائیں جسے سن کر ہماری جامیعہ کی طالبات سبق حاصل کریں۔جامیعہ کی تاریخ میں یہ ایک شاندار مشاعرہ تھا جسے یو نیورسٹی کی طالبات اور وہاں موجود زندگی کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھرپور انجوائے کیا۔مشاعرے میں ملک کی نامور شاعرہ گلفام نقوی نے اپنے کلام میں ماں۔بہن۔بیٹی کا معاشرے میں کردار کے حوالے سے حاضرین سے داد وصول کی۔اسی طرح چنیوٹ سے شاعرہ صفیہ حیات ،شاعرہ عنبرین اشعر،شاعرہ میمونہ سبحانی،شاعرہ نسیم صحرائی ،شاعرہ بشریٰ ناز لاہور سے آئی ہوئی شاعرہ پروین سجل،شاعرہ کنیز اسحاق،طالبات شاعرہ میں سویلہ ظفر شمیم اختر شام اور راحیلہ تبسم نے اپنا اپنا کلام سنایا۔ اس کامیاب مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرنے جامیعہ کی طالبات سے کہا کہ یہ ادارہ آپ کی ماں ہے اور میری یہ دعا ہے کہ آپ اسکی گود میں پھلیں پھولیں تعلیم حاصل کر کے ملک کی ترقی میں مردوں کی شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کریں۔مشاعرے کی مہمان خصوصی ماہر تعلیم ثریا ذاکر نے کہا کہ ویمن ڈے خواتین کے رویوں کا د ن اور خواتین کے ساتھ رویوں کا دن ہے۔ ہماری آج کی شاعرات کو چاہیے کہ وہ ا پنی شاعری کے ذریعے خواتین کے حقوق کا خیال رکھیں اور اپنی شاعری میں ایسے مسائل کو اجاگر کریں جو اس وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسی طرح جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے جاری دو روزہ تقریبات میں خواتین کیلئے مینا بازار کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں خواتین ،بچوں اور فیملیزنے شرکت کی اس کے ساتھ ساتھ کلچر ایونٹس کا بھی اہتمام کیا گیا جن میں اردو ،پنجابی،انگلش ڈرامہ اور ڈریس شو بھی شامل تھا جامیعہ کی تاریخ میں 7 اور8مارچ کا دن خواتین کے لئے یادگار رہا اور یہ جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کے براڈ ویژن کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاآج کی عورت ڈاکٹر بھی ہے پلےئر بھی ہے اور اسی صدی میں وزیراعظم بھی آج کے دن کے حوالے سے سب سے اہم بات یہ ہے کہ سیلف امیج قائم رہنا چاہیے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان خواتین کی کمیونٹی پوری دنیا میں بے مثال نظر آئے۔جامیعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے خواتین کے عالمی دن کی تاریخ بیان کی اور کہا کہ ہمیں عورت کے ماں،بیٹی،بہن،بہو ہر روپ کی عزت کرنی چاہیے یہی ہمارا فرض ہے اور یہی خواتین کا حق بھی ۔

[nggallery id=207]