Government College Women University Faisalabad: Meeting of the Syndicate
Posted on: 15 Mar 2014
صو بائی وزیر تعلیم را نا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ہما رے تعلیمی ادارے ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اب یہ ہما رے طا لب علموں اور طا لبات کو سو چنا ہے کہ وہ آج کے جدید ترین دور میں ملکی ترقی میں تعلیم کے ذریعے کس حد تک انقلاب بر پا کر نے میں کا میاب ہو تے ہیں ۔ اِن خیا لات کا اظہار اُنہوں نے جی سی یونیورسٹی مدینہ ٹاؤن ویمن یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کی میٹنگ کے دوران کیا اس میٹنگ میں ویمن یو نیورسٹی کے حوا لے سے مختلف ڈسپلن، پرا جیکٹس اور انتظامی امور کا جا ئزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کئے گے۔ اس میٹنگ سے پہلے صو بائی وزیر تعلیم رانامشہوداحمدخان نے جی سی یونیورسٹی اور مدینہ ٹاؤن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین سے خصوصی ملا قات کی جس میں دونوں جا معات کے حوالے سے تبا دلہ خیال کیا گیا ۔ اس مو قعے پر رانا مشہود صو بائی وزیر تعلیم نے جی سی یونیورسٹی اور مدینہ ٹاؤن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کی دونوں جا معات کی بہتری کیلئے کئے گے اقدامات کو سرا ہا۔اس مو قعے پر گفتگو کر تے ہوئے پرو فیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا کہ میری یہ کو شش ہے کہ میں ملک بھر میں تعلیمی انقلاب برپا کر وں اور اس حوا لے سے میں اپنے دا ئرہ کار میں رہتے ہوئے دونوں جا معات کی بہتری اور نئے نئے ڈسپلن متعارف کروانے اور جامعہ کے مختلف شعبوں میں سیمینار ورکشاپ اور کا نفرنس کروانے کیلئے کو شاں رہتا ہوں ۔ تا کہ زیا دہ سے زیا دہ لوگوں کو اس حو الے سے آگاہی حا صل ہو۔ ہما رے بچے زیا دہ سے زیادہ سیکھیں اور پر یکٹیکل فیلڈ میں اپنے تعلیمی ادارے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کا نام بھی روش کریں ۔ اس مو قعے پر ممبر صو بائی اسمبلی کنیز اسحا ق نے بات کو بڑھا تے ہو ئے کہا کہ فیصلآباد میں ویمن یونیورسٹی خو اتین کی بہتر تعلیم کیلئے ضروری تھی اور اب ہم یہ چا ہتے ہیں کہ یہاں کی خوا تین تعلیم حا صل کرنے کے بعد اپنی اپنی فیلڈز میں مردوں کے شا نہ بشا نہ کام کریں ۔ اس مو قعے پر صو بائی اسمبلی کی ممبر نجمہ افضل نے بھی کہا کہ دونوں جا معات وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کی رہنمائی میں تعلیم کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے پر وفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کے دونوں جا معات کیلئے کئے گے اقدا مات کو قابل خراج ستا ئش عمل قرار دیا اور اُمید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین دونوں جامعیات کو ترقی کے گراف میں بلند مقام پر پہنچانے میں کامیاب ہو جا ئیں گے اس مو قعے پر جا معہ تمام سنڈی کیٹ ممبرز مو جود تھے۔