کھیل انسان کو ڈسپلن سکھا تا ہے صحت مند معا شرے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے کھیلوں کے میدان زیادہ سے زیادہ آباد کریں جہاں ہماری جامعہ کے بچے تعلیمی میدان میں اپنے تعلیمی ادارے کانام روشن کرتے ہیں وہاں تفریح بھی ان کا حق ہے اور ہماری جامعہ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہو ئے اس بار بھی 12ویں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کو بھرپور انداز میں منا رہی ہے۔ اِن خیالات کا اظہار جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے جامعہ میں منعقدہ12ویں سپورٹس فیسٹیول کے مو قعے پر کیا ۔اُنہوں اُمید ظاہر کی کہ جسطرح انہوں نے سپورٹس فیسٹیول میں نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا ہے۔ تعلیمی میدان اور عملی زندگی میں بھی اس کا مظاہرہ کر کے کامیابیاں حاصل کریں گے۔ اُنہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری جامعہ نے کھیل کے میدان میں بڑے نامور کھلاڑی پیدا کئے ہیں جنہوں نے ملک کے ساتھ ساتھ جا معہ کا سر بھی فخر سے بلند کیا ہے۔ اُنہوں نے جا معہ کے سپورٹس بورڈ کے چےئرمین محمد زبیر اور ڈٖائریکٹر سپورٹس بورڈ رفیق احمد واہلہ کی جا معہ میں کامیاب سپورٹس گالہ کروانے پرکوششوں کو سراہا۔اس موقعے پر جامعہ کے ڈینز ڈائریکٹر چےئر مین اور فیکلٹی ممبران نے بھی بچوں کے ساتھ بھرپور انداز میں گھل مل کر اُنکی خوشیوں میں شامل ہوئے اس موقعے پر ڈائریکٹر سپورٹس رفیق احمد واہلہ نے کہا کہ سارا سال ہمارے سٹوڈنٹس تعلیمی ادارؤں میں اپنی تعلیم میں مصروف رہتے ہیں اس لئے سپورٹس گالا کروا کر ہم نے اپنے بچوں کو تفریح فراہم کی ہے اس مو قعے پر 12ویں سالانہ اتھلیٹکس میٹ کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کیا۔ اورجامعہ کے طلبہ نے مشعل روشن کی اور ٹارچ ریلی بھی نکالی گئی۔ اس اتھلیٹکس میٹ میں 400میٹر مرد اور خواتین کی ریس ہوئی مردانہ ریس میں کمیونٹی کالج کے سید علی نے پہلی ڈیپارٹمنٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے رانا عمران نے دوسری اور ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی کے محمد فرحان نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح ویمن ریس میں شعبہ فزیکل ایجو کیشن کی سعیدہ فریدہ نے پہلی شعبہ فزکس کی رابعہ نے دوسری جبکہ فزیکل ایجوکیشن کی سمیعہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس موقعے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکرحسین نے جتنے والے کھلاڑیوں میں گولڈ میڈل تقسیم کئیاور خوشی کا اظہار کیا۔