موسم کی تبدیلی سے وائرل انسان پر اٹیک کرتا ہے۔ اور انسان بیماری میں مبتلا ہوجاتا ہے اگر فوری طور پر اسکا علاج نہ کیا جائے تو اسکا بخار بھی طویل ہوتے ہوتے ٹائیفائیڈکی شکل اختیار کر لیتا ہے اس لئے بلدلتے موسم میں احتیاط ضروری ہے۔ اِن خیا لات کااظہار جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد افضل نے جی سی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا ہماری خواہش ہے کہ جامعہ کے تمام سٹو ڈنٹس تندرست و توانا رہیں تاکہ وہ پوری چُستی کے ساتھ اپنی تعلیمی مصروفیات میں مشغول رہیں انہوں نے کہا کہ یہ سٹوڈنٹس ہمارے کل کے معمار ہیں اور ہمیں انہیں سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے ۔اُنہوں نے بتایا کہ جامعہ کے سٹوڈنٹس کے ساتھ ساتھ اکیڈمک سٹاف اور انتظامیہ کی صحت کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے اور جب بھی جامعہ کا کوئی طالب علم یا سٹاف ممبر بیمار ہو تو ایسے میں ہمارا میڈیکل سنٹر اُنکی بھر پور نگہداشت کرتا ہے۔ادویات کے حوالے سے انہوں نے بتایا جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کی یہ کوشش ہو تی ہے کہ میڈیکل سنٹر کو بھر پور طریقے سے سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ جامعہ کے میڈیکل سنٹرمیں آنے والے سٹوڈنٹس اور سٹاف کو کسی مشکل کا سا منا نہ کرنا پڑے اُنہوں نے کہاکہ صحت مند دماغ صحت مند جسم میں ہوتا ہے اور جس قوم میں صحت مند افراد اپنی ورکنگ میں مشغول ہوں گے وہاں ترقی کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ہمارے پاس نہ تو ادویات کی کمی ہے اور نہ ہی وسائل کی بلکہ ہماری جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کا کہنا ہے کہ میں اپنی جامعہ کے ہر ونگ کو بھر پور ترقی کرتا اور خدمت کرتا دیکھنا چاہتا ہوں۔لہٰذا ہم اُسی رہنمائی میں اپنی ورکنگ میں مشغول ہیں اسی حوالے سے جامعہ کے طلباء و طالبات نے بھی کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور جامعہ کے میڈیکل سنٹر پو اپنے لئے ایک نعمت قرار دیا۔