ملک میں بڑھتے ہوئے فارمیسی کے سکوپ کی وجہ سے طلبا ء و طالبات کا رحجان اس ڈسپلن کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ہم نے جی سی یونیورسٹی میں کالج آف فارمیسی کو فیکلٹی کا درجہ دیا ہے اور اس کے 5 ڈیپارٹمنٹس بھی بنا دئیے ہمیں پوری اُمید ہے کہ ہماری جامعہ کے اس شعبہ میں زیر تعلیم بچے اپنے تعلیمی ادارے کے ساتھ ساتھ اس فیلڈ میں ملک و قوم کا نام بھی روشن کریں گے۔اِن خیا لات کا اظہار جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے فارمیسی کونسل آف پاکستان کے 5رکنی وفد سے وائس چانسلر چیمبر میں ملاقات کے دوران کیا ۔ فارمیسی کونسل آف پاکستان کے وفد میں پروفیسر ڈاکٹر نذیر الدین احسن (سیکر ٹری فارمیسی کونسل پاکستان) پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال (ممبر) ڈاکٹر کفایت اللہ خان (ممبر)ڈاکٹر چوہدری شمون (ممبر) پروفیسر ڈاکٹر بشیر چوہدری ممبر فارمیسی کونسل آف پاکستان شامل تھے۔ وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین سے ملاقات کے بعد کالج آف فارمیسی جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے لیبارٹریز، کمپیوٹر لیب اور طلباء و طالبات سے گھل مل کر بات چیت کی اور اُن کے تعلیمی مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔ اس کے بعد کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خواجہ ظفر احمد نے وفد کو بریفنگ دی اور کاگزاری بیان کی۔ بریفنگ کے بعد پروفیسر ڈاکٹر خواجہ ظفر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شعبہ میں کل 33اساتذہ ہیں جسمیں 25 میل اور 8فی میل اساتذہ شعبہ کے 365بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں ۔ اس مو قعے پر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ ظفر احمد نے کہا کہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ہمیں فارمیسی کونسل آف پاکستان سے اجازت مل جائے کہ ہم پوسٹ گریجوایٹ پروگرام شروع کر سکیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس پر غور جاری ہے کہ ہم نے اس ڈسپلن میں 100سے زیادہ بچوں کو داخلہ دیں ۔ اُنہوں نے فارمیسی فیلڈ کے سکوپ پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ ہمارے تعلیمی ادارے سے فارغ التحصیل بچے ڈرگ انسپکٹر اور مختلف ہسپتا لوں میں ہاسپیٹل فارماسسٹ کمیونٹی فارماسسٹ ، ڈرگ کنٹرولر اور مختلف تعلیمی ادارؤں میں اساتذہ تعینات ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید کہا کہ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کے براڈ ویژن کے باعث آج یہ شعبہ فیکلٹی میں تبدیل ہوا۔ اور اس میں 5ڈیپارٹمنٹس کا قیام بھی عمل میں آیا اب 5سالہ ڈگری میں ہمارے طالب علم تیسرے سال سے ہی اپنی پریکٹیکل لائف میں ورکنگ کر پائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں جامعہ کے وائس چانسلر نے کبھی فنڈز کی کمی نہیں آنے دی ۔اُنہوں نے کہا جب ہم نے اس کالج کو جوائین کیا تھا اُس وقت سے لیکر آج تک کی صورت حال میں بہت بہتری آئی ہے۔ اب کمپیوٹر لیب ہے جس میں کمپیوٹرز موجودہیں آج ہمارے پاس لائبریری ہے جس سے ہمارے بچے استفادہ حاصل کرتے ہیں ۔ اور اسی طرح کی ملتی جلتی سہولیات جس سے ہمارے بچے استفادہ کرتے ہیں ۔ کالج آف فارمیسی جی سی یونیورسٹی کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خواجہ ظفر احمد نے فارمیسی کونسل آف پاکستان کے وفد کی جامعہ میں آمد اور فارمیسی شعبہ کے معائنہ کو خوش آئند قرار دیا اور اُمید طاہر کی کہ یقیناًاس ذریعے سے ہمارے شعبہ کو تعلیمی سہولیات کے حوالے سے مزید سہولیات ملیں گی۔ اُنہوں نے اس شعبہ کی ترقی کا عزم ظاہر کیا اور کہا انشااللہ آئندہ آنے والے وقت میں جامعہ کا یہ شعبہ تعلیمی میدان میں پوری نیک نیتی کے ساتھ ترقی اور کامیابیوں کی منازل طے کرئے گا اور ملک کو ترقی وکامرانی کے گراف میں بلند مقام دلوانے کیلئے کوشاں رہے گا۔ آخر میں اُنہوں نے فارمیسی کونسل آف پاکستان کی جی سی یونیورسٹی کیلئے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔