Government College University Faisalabad

World Book Day

Posted on: 24 Apr 2014

کتابیں انسان کی بہترین دوست ہوتی ہیں یہ معلومات کا خزانہ ہیں ہمیں فیس بک کے کلچر کو چھوڑ کر کتاب کلچر کو فروغ دینا چاہئے آج الیکٹرانک میڈیا کے دور میں بھی کتاب کی اہمیت ہے۔ اِن خیالات کا اظہار جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے ورلڈبک ڈے کے موقع پر جامعہ کی مین لائبریری کا معائنہ کرتے ہوئے کہی اُنہوں نے مزید کہا کہ سٹوڈنٹس کتب کا زیادہ مطالعہ کرتے ہیں وہ اچھے گریڈ میں کامیاب ہوتے ہیں اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم سٹوڈنٹس ، فیکلٹی اور ریسرچ کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی جامعہ کی لائبریری میں نئی کتب کا اضافہ کرتے ہیں تا کہ وہ ان کتب سے استفادہ کر سکیں۔ اس موقعے پر جامعہ کے چیف لائبریرین محمد اشفاق نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کا شکریہ ادا کیا اور اُنکی جامعہ کی لائبریری کیلئے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء وطالبات میں کتب بینی کے شوق میں پہلے کی نسبت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اس موقعے پر جامعہ کے ڈاکٹر زبیر صدیقی ، ڈاکٹر پرویز عظیم، ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس اور وائس چانسلر کے سٹاف آفیسر ذیشان احمد خان اور جامعہ کی میڈیا ایڈوائزر مس ارم سلطانہ نے بھی ورلڈ بک ڈے کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور بک کلچر کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

[nggallery id=221]