Government College University Faisalabad

Inauguration of Sufi Barkat Ali Seminar Hall

Posted on: 08 May 2014

جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے ذاکر حسین بلاک کے فسٹ فلور کے سیمینار ہال کو صوفی برکت علی کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔ صوفی برکت علی ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا کہ مجھے یہاں آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ جی سی یونیورسٹی میں ایک اور ہال کا اضافہ ہوگیا ۔اور جلد ہی نیو کیمپس میں 1500 طلباء کی گنجائش رکھنے والے آڈیٹوریم کا افتتاح ہو جائے گا۔ اُنہوں نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کتابوں سے دوستی کریںیہ وقت دوبارہ ہاتھ نہیں آئے گا۔ اساتذہ کو ٹف ٹائم دیں اور زیادہ سے زیادہ سوالات کریں تا کہ آپ زیادہ سے زیادہ سیکھ سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی آپ کے ہی دم سے ہے ہماری یونیورسٹی مالی لحاظ سے تمام یونیورسٹیوں سے زیادہ مستحکم ہے۔ او ر ہم آپ کو جتنی بھی سہولیات دے سکتے ہیں دے رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ محنت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ علم حاصل کریں اور اپنے اوپر اعتماد کریں یہی کامیابی کا راز ہے آپ اچھے طالب علم ، اچھے شہری اور اچھے سیاست دان بن کر اپنا اور یونیورسٹی کا نام روشن کریں۔

[nggallery id=225]