Government College University Faisalabad

Foundation Stone of Mosque at GCUF New Campus

Posted on: 16 May 2014

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد اپنے علمی اورتحقیقی معیار کی وجہ سے درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر ہے علمی اور تحقیقی روایات کے معیار کو قائم رکھنے کیلئے فکری استحکام ضروری ہے۔ اس فکری استحکام کیلئے معاشر ے میں مسجد اہم کردار ادا کرتی ہے اسلامی معاشرہ میں مسجد کی ایک خاص اہمیت ہے اورمعاشرے میں مسجد نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے جی سی یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں مسجد کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مسجد کمیٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ایک کار خیر کو انجام دے رہے ہیں۔محمد افضل سعیدنے مسجد کے فضائل اور معاشرہ میں اس کے تربیتی اثرات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ قیامت کے دن مساجد کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کو خصوصی اعزازات سے نوازہ جائے گا معاشرہ میں مسجد و حدت ویگانگت کی علامت ہیں ۔ اس تقریب میں ڈاکٹر طاہر تونسوی ، ڈاکٹر ہمایوں عباس ، ڈاکٹر افتخار احمد خاں کے علاوہ صدر چیمبر آف کامرس سہیل بن رشید حاجی عبدالرشید ،میاں خالد ،محمد ارشد اچھی نے بھی شرکت کی ڈاکٹر ہمایوں عباس چےئرمین شعبہ علوم اسلامیہ و عربی نے اس مو قع پر وائس چانسلر کی علمی و تحقیقی کاوشوں کا خراج تحسین پیش کیا۔یونیورسٹی کی سائنسی تحقیقات کے علاوہ کانفرنسز، سیمینار کا انعقاد کروانا جناب وائس چانسلر کی علمی کاوشوں کا حصہ ہے ۔ علاوہ ازیں نیو کیمپس میں تعمیراتی کام کی تیزی سے تکمیل بھی آپ کے کار ہائے نمایاں میں سے ہیں۔