Government College University Faisalabad

All Pakistan Bilingual Declamation Contest 2014

Posted on: 21 May 2014

جی سی یونیورسٹی جناح ڈبیٹنگ سوسائٹی اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افےئرز کے زیر اہتمام آل پاکستان ڈبیٹ کمپٹیشن کا انعقاد گزشتہ روز صوفی برکت علی ہال میں کیا گیا۔جس میں اردو ڈبیٹ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے عدنان فاروق نے پہلی ،سرگودھامیڈیکل کالج سے کرن نور نے دوسری ،یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد سے عروبہ عادل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ انگریزی ڈبیٹ میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے سید احمد رضا نے پہلی،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے سائرہ نے دوسری ،اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے علی حسن نے تیسری پوریشن حاصل کی۔جبکہ مجموعی طور پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج نے پہلی پوریشن حاصل کی۔جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے آل پاکستان ڈبیٹ کمپٹیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مباحثہ کسی بھی صحت مند معاشرے کی نشانی ہوتا ہے۔ کامیاب وہی ہوتا ہے جو بول کر اپنی بات منوا سکے۔ اپنا سلف امیج نہ کھویں اپنے اندر اعتمادی پیدا کریں دلیل کے ساتھ اپنی بات کو منوائیں اور اپنی خودی کو بلند کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ کتابوں سے دوستی کریں اس نئے خیالات ملتے ہیں اور اپنے آپ اور اساتذہ سے زیادہ سے زیادہ سوالات کریں تا کہ مزید بہتری پیدا ہو سکے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میں ڈبیٹنگ سوسائٹی کا بہت حامی ہوں ۔ جی سی یونیورسٹی نے بہت ڈبیٹر پیدا کئے اور آج بھی اپنی روایات کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ اُنہوں نے خواتین کی تعلیم کے اوپر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تعداد 52%ہے ان کو مین دھارے میں لانے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر آپ کسی ایک بچی کو تعلیم دیتے ہیں تو پورے خاندان کو تعلیم دیتے ہیں۔تقریب کے آخر میں وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پوزیشن ہولڈرز میں سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز تقسیم کیں اور مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کو ٹرافی سے نوازہ