جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ ابلاغیات کے طلباء نے اپنی مدد آپ کے تحت ’’آپ کا ریڈیو ،، کے نام سے 24/7 آن لائن ریڈیو کا آغاز کر دیا جس کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کیا اس افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا کہ آپ کا ریڈیو کے نام سے آن لائن ریڈیو کا آغاز شعبہ ابلاغیات کے طلباء کا ایک عظیم کارنامہ ہے جسکو جتنا بھی سراہاجائے کم ہے انہوں نے کہا کے محنت کامیابی کی کنجی ہے جو کھبی رائیگاں نہیں جاتی ‘ محنت ولگن کی بدولت ناممکن چیز کو بھی ممکن بنایا جاسکتاہے انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی برائیوں کو تعلیم سے ہی ختم کیا جا سکتاہے تعلیم کا حصول ہی تمام مسائل کا حل ہے‘ طلباء طالبات کو چاہیے کہ ہمیشہ مثبت سوچ رکھیں کیونکہ مثبت سوچ ہی بہتر مستقبل کی ضمانت ہے لہذا طلباء وطالبات کواس شعبے میں آگے بڑھنے کا موقع ملنا چاہیے تاکہ وہ مستقبل میں اپنا اور اپنے ادارے کا نام روشن کر سکیں انہوں نے مزیدکہا کہ’’ آپ کا ریڈیو،، کا افتتاح اپنی مدد آپ کے تحت کرنا شعبہ ابلاغیات کے طالب علموں کا ایک کامیاب تجربہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک صحت مندانہ سرگرمی ہے جس سے طلباء و طالبات کو مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔اس کے علاوہ تقریب میں ڈین‘ فیکلٹی آف آرٹس ایند سوشل سائنسزڈاکٹر محمد شہباز عارف میڈیا ایڈوائزر جی سی یومیڈم ارم سلطانہ ‘ رجسٹرار جی سی یونیورسٹی محمد ایوب‘ ڈائریکٹر آف سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر ندیم سہیل‘ کوآرڈینیٹر پروفیسر سلمٰی عنبر نے بھی شرکت کی۔