Government College University Faisalabad

Foundation Stone of Teachers and Students Center at GCUF New Campus

Posted on: 11 Jun 2014

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آبادکے نیو کیمپس میں ٹیچرز اور سٹوڈنٹس سنٹر کا سنگ بنیاد گذشتہ روز وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے رکھ دیا۔ اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے بتایا کہ اس سنٹر کا تخمینہ تقریبا نو کروڑ روپے ہے اور اس کا رقبہ 25000ہزار مربع فٹ ہے اور یہ دو منزلہ عمار ت پرمشتمل ہو گا اور اس کی دوسری منزل کارقبہ 12500مربع فٹ ہو گا اس سنٹر میں طلباء و اساتذہ کے لئے لائبریری، میل فی میل کیفیٹیریا ، بنک ، ڈاک خانہ ، میل فی میل جمنازیم ہال ، نیٹ کیفے ، کثیر المقاصد ہال، ہیلتھ سنٹر اور کونسلنگ سنٹر کی سہولیات مہیا کی جائیں گی اس مو قع پر ڈائریکٹر آف پلاننگ ڈویلپمنٹ چوہدری محمد عالم نے پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کو اس سنٹر کو عالمی معیار کے مطابق کم سے کم دورانیہ میں مکمل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔سنگ بنیاد کے موقع پر وائس چانسلر کے ہمراہ چوہدری محمد عالم کے علاوہ چوہدری محمد مشتاق، چوہدری غلام نبی ٹریثرر، پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین بخاری، فیکلٹی اور پلاننگ ڈویثرن کے ملازمین بھی موجود تھے۔

[nggallery id=234]