Meeting with National Accreditation Councile for Teachers
Posted on: 16 Jan 2014
شعبہ ایجوکیشن گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی کے زیرِ اہتمام ایجوکیشن پروگرامز ایم۔اے، ایم ۔ایڈ، بی۔ایڈ ایجوکیشن کی Accreditation کے سلسلہ میں جی سی یونیورسٹی سے الحاق شدہ کا لجز جن میں ایجوکیشن پروگرامز چل رہے ہیں کا سیکرٹری نیشنل ایکریڈیشن کونسل برائے ٹیچر ایجوکیشن (NACTE) کے سا تھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی ، ڈین فیکلٹی آف سا ئنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بطور مہما نِ خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں چوہدری محمد مشتاق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ، پروفیسر ڈاکٹر ریاض الحق طارق، پروفیسر ڈا کٹر محمد آصف ملک بھی شریک ہوئے او ر پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد فرخ سیکر ٹری NACTE نے بطور ریسورس پرسن شمولیت کی ۔ اس اجلاس میں ایجوکیشن پروگرامز کی NACTE سے ایکریڈیشن کو لازمی قرار دیا گیا۔ جو طلباء و طالبات کسی بھی ادارے میں ان پروگرامز کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اُن کی اسناد HEC کی جا نب سے دُرست قرار نہیں پائیں گی جب تک اُن اداروں کی NACTE سے Accreditation نہیں ہو گی۔اس سلسلہ میں ڈاکٹر ارشاد احمد فرخ سیکر ٹری NACTE نے Accreditation کے لئے دستاویزات کی تیاری کے سلسلہ میں تما م تفصیلات سے پرنسپلز کو آگاہ کیا اور اُنہیں یہ باور کروایا کہ اگر ایجوکیشن مضامین میں یونیورسٹی سے الحاق شدہ ادارے( پبلک اور پرائیویٹ ) NACTE سے ایکریڈیشن نہیں لیں گے اُن کی ڈگریاں دُرست قرار نہیں دی جا ئیں گی۔ شرکاء کو پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی، چوہدری محمد مشتاق، ڈاکٹر ریاض الحق طارق اور ڈا کٹر محمد آصف ملک نے بھی خطاب کیا۔