Government College University Faisalabad

Directorate of Medical Science Oath Taking Ceremony

Posted on: 30 Jan 2014

’’ میں اللہ اور یہاں پر موجود تمام لوگوں کے سامنے اس بات کا حلف اُٹھاتا ہوں / اُٹھاتی ہوں کہ میں اپنے تمام اسا تذہ کو عزت وا حترام دوں گا/دو ں گی ۔میں اپنے کام کو پوری ایمان داری اور لگن سے کروں گی میری پہلی ترجیح میرے مریض کی صحت ہو گی اس میں کسی بھی مذہب ،قو میت، نسل یا کسی بھی سیاسی یا سماجی تحریک کو اپنی ڈیوٹی اور مریض کے درمیان نہیں لاوں گا/لاؤں گی میں وعدہ کرتا ہوں کہ اپنا یہ کام آزادی اور وقار سے سر انجام دو ں گا/گی‘‘۔ جی سی یو نیورسٹی ڈائریکٹو ریٹ آف میڈیکل سائنس میں داخلہ لینے والے نئے طلباء و طالبات کی تقریب حلف برداری گزشتہ روز جی سی یو اقبال ہا ل میں منعقد ہوئی ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے طلباء و طا لبات سے حلف لیا ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے نئے آنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ مجھے پو را یقین ہے کہ آپ لوگ میڈیکل کے شعبہ کو آگے لے کر چلے گے اور پوری ایمان داری اور لگن سے کام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں داخلوں کے وقت بہت پریشر کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہم پریشر برداشت کرتے ہیں ۔میرٹ کے بغیر ہم دنیا کا مقا بلہ نہیں کر سکتے جو قو میں میرٹ پر عمل نہیں کرتی وہ تباہ ہو جا تی ہیں ہم ’’ میرٹ ،میرٹ ،میرٹ ‘‘ کی پا لیسی پر عمل پیرا ہیں کوئی انگلی نہیں اُٹھا سکتا اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ سلسلہ میرے بعد بھی جاری رہے گا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈاکٹر ذاکر حسین کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے جی سی یو نیورسٹی میں بھی الائیڈ میڈیکل کا شعبہ شروع کیا انہوں نے طلباء وطا لبات کو مخا طب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیشہ انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے آپ نے جو ذمہ داری لی ہے اس کو نبھانا ہے ایمان داری اور خدمت کا جذبہ لیکر آگے بڑھنا ہے وائس چانسلر قرشی یو نیورسٹی ڈاکٹر امجد عقیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ پاکستان اور انسا نیت کا سر مایہ ہیں اس پیشہ سے آپ دنیا و آخرت دونوں کو سنوار سکتے ہیں ۔تقریب میں زاہد اشرف اشرف لیبا رٹریز ، حکیم منصورالعزیز پرنسپل طبیہ ا سلامیہ کالج ،حا فظ یو نس ممبر نیشنل کونسل فار طب، ڈاکٹر عبد الرحمان فزیو تھراپسٹ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد،ڈاکٹر شاہد احمد ہیرا فزیو تھراپسٹ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ دی یو نیورسٹی آف فیصل آباد ، ڈاکٹر نذیر ایڈ منسٹریٹر نیشنل ہسپتال ، ڈاکٹر اورنگ زیب انچارج ریڈیو گرافیکل ڈیپارٹمنٹ نیشنل ہسپتال ،ریا ض قدیر انچارج ایم ایل ٹی نیشنل ہسپتال اور محمد اشرف ڈین قرشی یو نیورسٹی نے بھی شرکت کی ۔ ڈائریکٹر میڈیکل سائنسز ریاض حسین ڈب نے کہا ہم انسا نیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور الائیڈ میڈیکل سائنسز کے طلباء پاکستان میں اور پاکستان سے با ہر بغیر کسی تعصب کے انسانیت کی خدمت کریں گے اور اپنے عہد کو نبھائیں گے ۔

[nggallery id=187]