دی یو نا ئیٹڈ سٹیٹس ایجو کیشنل فاونڈیشن ان پاکستان اورجی سی یو نیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ
GRE Preparatory Work Shop
کا انعقاد ڈاکٹر ذاکر حسین بلاک کے سیمینار ہال میں ہوا۔ ورکشا پ کے دوسرے روز پروفیسر ظفر بیگ نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی وخوشحا لی کے لئے طلبا ء کا کردار سب سے اہم ہے ۔طلبا ء تعلیم پر توجہ دیں تو ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ایسی ورکشاپ کے ذریعے طلباء واساتذہ جی- آر- ای کا امتحان آسانی سے پاس کر سکیں گے اس کے بعد میڈیم شیزہ طور نے جی- آر- ای امتحا ن کے بارے میں طلباء سے مسائل سنے اور بعد میں اُن کے حل کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں دودن جاری رہنے والی ورکشاپ میں اکنامکس ڈپیار ٹمنٹ کی نوجوان فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کشیر تعداد نے شرکت کی۔